مشیر طالب

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

شاعر ، ادیب

مشیر طالب کا تعلق پاکستان کے شہر کراچی سے ہے اور انھیں شروع سے ہی اردو زبان سے لگاو تھا اور یہ لگاو ان کو پاکستان ٹی وی اور پھر ریڈیو پاکستان لے گیا۔ شادی کے بعد پاکستان کو خیر آباد کہا، کچھ عرصہ سعودی عرب رہے اور پھر مستقل طور پر امریکا میں سکونت اختیار کر لی۔ ملک تو چھوڑ دیا لیکن اردو ادب کا لگاو ان کے ساتھ رہا اور وہ نیویارک شہر کی ادبی سرگرمیوں میں ہمیشہ پیش پیش رہے۔ یہاں کے ادبی ماحول نے ان کے ادبی ذوق کی اور پرورش کی اور یہ باقائدگی سے کہنے لگے اور آخر کار ان کا مجموعہ “:اندوہ تمام” کے نام سے ہمارے سامنے آیا۔ مشیر طالب غزلیں بھی کہتے ہیں لیکن یہ کتاب زیادہ تر نظموں پر مبنی ہے، اس کے علاوہ کچھ قطعات بھی اس میں شامل ہیں

28 اپریل 2021ء کو نیویارک میں بوجہ کرونا وائرس وفات پا گئے ،