ویکی روابط ویکیپیڈیا کے کلیدی عناصر میں سے ایک ہے۔ یہ روابط ویکی صفحات کو ایک دوسرے سے مربوط کرتے ہیں اور یوں سارا ویکیپیڈیا باہم مربوط ہوتا ہے۔
عموماً مضامین میں کسی اہم مقام، شخصیت یا نام کا تذکرہ پہلی مرتبہ ہو تو اسے ربط کی شکل میں رکھا جاتا ہے۔ ان روابط کو بنانے کے لیے مطلوبہ نام کے آگے پیچھے دو دو مربع قوسین رکھے جاتے ہیں، نمونہ ملاحظہ فرمائیں: [[ہدف صفحہ]]
بسا اوقات ایسا ہوتا ہے کہ ہم کسی مضمون سے مربوط تو کرنا چاہتے ہیں لیکن ظاہر ہونے والے متن اور صفحہ کے عنوان میں فرق ہوتا ہے۔ اس صورت میں پائپ کی علامت (|) استعمال کی جاتی ہے، مثلاً: [[ہدف صفحہ|ظاہر متن]]
اگر آپ کسی صفحہ کی مخصوص سرخی سے مربوط کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے # کی علامت استعمال ہوگی، طریقہ ملاحظہ فرمائیں: [[ہدف صفحہ#عنوان کی سرخی|ظاہر متن]]