مفحم

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
یہاں جائیں: رہنمائی، تلاش کریں
ایک مفحم کے بنیادی حصے (امیدوار برائے ترجمہ)

مفحم (carburetor) ایک ایسی اختراع کو کہا جاتا ہے کہ جو اندرونی احتراقی محرکیہ (internal combustion engine) کے لیے ہوا اور ایندھن (fuel) کو مزاج کرے یعنی ان کو ملائے، اسی مزاج کرنے کی مناسبت سے اس اختراع کے لیے بعض اوقات مازج (ملانے والا) کی اصطلاح بھی (بطور خاص عربی زبان) میں دیکھنے میں آتی ہے؛ اسے 1885ء میں Karl Benz نے ایجاد کیا تھا۔ انگریزی کی موجودہ اصطلاح کو اصل میں carb اور uret سے امیختہ کیا گیا ہے جہاں اول الذکر پارۂ لفظ carburer یعنی فحم (carbon) سے ملانے کو ظاہر کرتا ہے جبکہ بعد الذکر پارہ ایک قسم کا لاحقۂ تشکیل ہے۔ مفحم کا تلفظ میم پر پیش اور حے پر زبر تشدید کے ساتھ ادا کیا جاتا ہے؛ اور یہ لفظ انگریزی کی طرح اردو میں بھی فحم (carbon) سے اخذ کیا جاتا ہے۔