منا لاہوری (زکوٹا جن)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
منا لاہوری (زکوٹا جن)

معلومات شخصیت
باب ادب

منا لاہوری کا اصل نام مطلوب الرحمن تھا، انھیں 1990ء کی دہائی میں پی ٹی وی لاہور سینٹر سے نشر ہونے والے بچوں کے ٹی وی ڈراما عینک والا جن کے کردار زکوٹا جن سے شہرت ملی تھی اور ان کا ایک ڈائیلاگ ’مجھے کام بتاؤ، میں کیا کروں، میں کس کو کھاؤں‘ زبان زد عام ہوا۔ منا لاہور ٹی وی کے علاوہ تھیٹر میں بھی اداکاری کے جوہر دکھاتے رہے تھے تاہم بیماری کے باعث وہ کئی برسوں سے فن کا مظاہرہ نہیں کر رہے تھے۔

ان کی اہلیہ رخسانہ نے بی بی سی اردو کو ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ گوجرانوالہ میں سٹیج ڈرامے کے دوران منا لاہوری پر فالج کا حملہ ہوا تھا جس سے ان کے جسم کا دایاں حصہ مفلوج ہو گیا اور اب تو وہ ٹھیک طرح سے بول بھی نہیں پاتے تھے۔سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق منا لاہوری کی عمر 68 برس تھی اور وہ میو ہسپتال لاہور میں زیر علاج تھے۔

17 فروری 2018ء کو وفات پاگئے۔ گذشتہ کئی برسوں سے فالج کے مرض میں مبتلا تھے۔ منا لاہوری عرف زکوٹا جن کے چھ بچے ہیں۔ جن میں سے دو بیٹیوں کی شادی ہو چکی ہے جب کہ باقی چار ابھی زیرکفالت ہیں۔[1]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]