منتخب کلام قابل اجمیری
اس مضمون یا قطعے کو قابل اجمیری میں ضم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ |
تعارف کتاب
[ترمیم]'منتخب کلام قابل اجمیری' خالد مصطفی کا مرتب کردہ معروف غزل گو قابل اجمیری کا کلام ہے جسے نیشنل بک فاؤنڈیشن نے کتابی سلسلے 'رنگ سخن'کے تحت شائع کیا ہے۔'رنگ سخن' سیریز کے تحت نامور شعرا کے منتخب کلام پر مشتمل 'اسمارٹ بکس' کی اشاعت کا مقصد یہ ہے کہ قارئین ادب کو کم سے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ عمدہ اشعار تک رسائی ملے اور سفر و حضر ہر مقام پر وہ اپنے ذوق کی تسکین کر سکیں۔'منتخب کلام قابل اجمیری' اس کتابی سلسلے کی 18 ویں کتاب ہے۔قابل اجمیری کا شمار ان نابغہ روزگار شخصیتوں میں ہوتا ہے جنہیں زندگی نے بہت کم مہلت دی لیکن انھوں نے اپنی انتہائی کم مختصر زندگی میں پاکستانی ادب کے لیے ایسی ناقابل فراموش خدمات سر انجام دیں جو انھیں ہماری ادبی روایات میں ہمیشہ زندہ رکھیں گی۔شاعری کا انتخاب ایک مشکل کام ہے اور بعض اوقات یہ فیصلہ کرنا مشکل ہو جاتا ہے کہ کون سا کلام شامل کیا جائے اور کون سا چھوڑدیا جائے۔خالد مصطفی جو ایک کہنہ مشق شاعر اور معروف محقق ہیں ، نے نیشنل بک فاؤنڈیشن کی درخواست پر قابل اجمیری کے کلام پر گہری نظر ڈالی اور ایک ماہر فن غواص کی طرح تمام قیمتی موتی ادب کی لڑی میں پرو کر سامنے لے آئے۔نیشنل بک فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام شائع ہونے 'منتخب کلام قابل اجمیری' دراصل کلام قابل اجمیری کے فن کا نچوڑ ہے۔[1]
دیگر معلومات
[ترمیم]نیشنل بک فاونڈیشن نے اس کتاب کو جولائی 2017 میں شائع کیا۔مجلد کتاب کی قیمت 120 روپے ہے۔کتاب ، نیشنل بک فاؤنڈیشن اسلام آباد اور صوبائی مراکز پر دستیاب ہے۔یہ کتاب 1000 کی تعداد میں شائع ہوئی۔کتاب کا آغآز ڈاکٹر انعام الحق جاوید ، مینیجنگ ڈائریکٹر نیشنل بک فاؤنڈیشن کے پیش لفظ سے ہوتا ہے۔'وقت کرتا ہے پرورش برسوں' کے عنوان سے قابل اجمیری کے حالات زندگی درج کیے گئے ہیں اور اس کے بعد قابل اجمیری کے کلام کا انتخاب ہے جس میں زیادہ تر غزلیں ہیں کیونکہ بنیادی طور پر قابل اجمیری غزل کے شاعر تھے۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ www.urduchannel.in/ebooks/page/27
- ↑ منتخب کلام قابل اجمیری از خالد مصطفی