منظور جونئیر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ہاکی لیجنڈ اولمپیئن منظور حسین جونیئر ، پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اور ہاکی لیجنڈ اولمپیئن

پیدائش[ترمیم]

منظور جونیئر 28 اکتوبر 1958ء کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے تھے۔

کیرئیر[ترمیم]

175مرتبہ پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 86 گول کیے

اولمپیئن منظور حسین جونیئر نے 1984ء میں لاس اینجلس اولمپکس میں قومی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کیا تھا جب کہ آپ 1978ء اور 1982ء کی فاتح ٹیم کا بھی حصّہ رہے۔

منظور حسین جونیئر نے 1982 کے ہاکی ورلڈ کپ کے فائنل میچ کے دوران چھ جرمن ڈیفنڈر کو ڈاج کرکے گول اسکور کرکے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور پاکستان کو تاریخی فتح سے ہمکنار کیا تھا

اعزازات[ترمیم]

حکومت پاکستان نے ہاکی کے میدان میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں منظور جونیئر کو 1984ء میں صدارتی تمغا برائے حسن کارکردگی سے نوازا تھا۔

وفات[ترمیم]

منظور حسین جونیئر 29 اگست 2022ء کو وفات پا گئے، صبح چھ بجے اچانک دل کی شدید تکلیف کے باعث لاہور کے شالیمار اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں لایا گیا تھا، جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 64 سالہ ہاکی لیجنڈ اولمپیئن کو پہلے ہی تین اسٹنٹ ڈالے جا چکے تھے۔