تبادلۂ خیال صارف:محمد شعیب/Structured Discussions Archive 1 پر موضوع

محفوظ صفحات پر ترامیم اور چند نئے مضامین کی تخلیق کے حوالے سے رہنمائی

1
MubasherKaleem (تبادلۂ خیالشراکتیں)

السلام علیکم

محترم شعیب صاحب

مجھے اس سلسلے میں آپ کی مدد درکار ہے کہ کچھ صفحات پر جب میں کوئی نئی ترمیم کرنے کی کوشش کرتا ہوں تو لکھا ہوا آتا ہے کہ اس صفحہ کو محفوظ کر دیا گیا ہے۔ ایسے صفحے میں بعض اوقات ترمیم کرنے کے بعد شائع بھی ہوجاتی ہے۔

1. ایک تو یہ فرمائیں کہ اس تحریر کا کیا مطلب ہے؟

2.دوسرا یہ کہ ایسے صفحے میں ترمیم کرنے سے کیا ہوگا؟

3.تیسرا یہ کہ میں نے چند صفحات شروع کرنے ہیں ان کے لیے رہنمائی فرمائیں۔ شکریہ۔

مزید یہ کہ میرے پاس چند مضامین موجود ہیں جو کہ میں چاہتا ہوں کہ وکی پیڈیا پر اپ لوڈ ہو جائیں، مضامین کافی طویل (جامع) مگر بہت ہی معلوماتی ہیں اور ان جیسے مضامین پہلے یہاں موجود نہیں ہیں اور وہ مضامین میرے نہیں ہیں مگر انکے اختیارات کا مالک ہوں اور میں چاہتا ہوں کہ ہر مضمون کے ساتھ لکھنے والے کا نام بھی باقاعدہ دیا جائے۔ 

ایسے مضامین  کو اَپ لوڈ کرنے کا کوئی آسان طریقہ کار بتادیں یا کسی ایسے رضا کار کا بتا دیں جو اس سلسلے میں مضامین لے کر انہیں اپ لوڈ کرنے کا کام کر سکے۔

شکریہ۔

اللہ تعالیٰ آپ کا اور ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔ آمین۔

"محفوظ صفحات پر ترامیم اور چند نئے مضامین کی تخلیق کے حوالے سے رہنمائی" کا جواب دیں