مولوی تمیز الدین خان روڈ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

پاکستان کی سابق قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر مولوی تمیز الدین خان کے نام سے موسوم اس سڑک کا پرانا نام کوئنز روڈ تھا۔ کراچی کی مشہور چورنگی پی آئی ڈی ‎سی چورنگی سے شروع ہونے وا لی یہ سڑک ٹاور پر ختم ہوتی ہے۔کراچی بندرگاہ سے کورنگی صنعتی ایریا کو سامان کی ترسیل اسی سڑک سے گزرتی ہے اسی لیے یہاں ہمہ وقت بھاری ٹرکوں، کنٹیٹر بردار ٹرالروں کا رش رہتا ہے۔

اہم مقامات[ترمیم]

  • پی آئی ڈی سی پل
  • سلطان آباد
  • امپیرل ہوٹل بلڈنگ
  • نیوحاجی کیمپ
  • بحریہ کمپلیکس اول
  • بحریہ کمپلیکس دوم
  • بیچ لگژری ہوٹل
  • نیول آفیسر ہاوسنگ اسکیم (اول)
  • بحریہ کالج
  • پی آئي سی ٹاور
  • پی آر سی ٹاور
  • لالہ زار ہاوسنگ اسکیم
  • انٹیلی جنس کالونی
  • امریکی قونضل خانہ (زیر تعمیر )