مکتوبات معصومیہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

حضرت خواجہ محمد معصوم سرہندی کے ان مکتوبات کا مجموعہ جو آپ نے اپنے والد بزرگوار حضرت امام ربانی مجدد الف ثانی قدس سرہ کی سنت کے مطابق اپنے متعلقین و متوسلین کو تحریر فرمائے۔ ان مکتوبات کے کی تین ضخیم جلدوں کے مجموعے آپ کی زندگی میں ہی بالترتیب 1063,1072,1073ھ میں مرتب ہو کر ہدایت و رہنمائی کے سرچشمہ کا کام دینے لگے۔

ترتیب و تدوین[ترمیم]

خواجہ عبیداللہ مروج الشریعت نے اس کی پہلی جلد کی ترتیب و تدوین کا کام 1063ھ / 1653ء میں سر انجام دیا۔ 'جمع کمالات نبوت' اور 'درۃ التاج' دو تاریخی مادے خود ہی کہے اور مؤ خر الذکر کو اس کے تاریخی نام کی حیثیت بھی حاصل ہے۔[1] اس جلد میں 239 مکتوبات ہیں۔ مطبع نظامی کانپور سے 1304ھ میں طبع ہوئی۔ ڈاکٹر غلام مصطفے خان نے کئی خطی نسخوں کے تقابل سے مکتوبات کے متن کو مرتب کیا جسے مکتوبات کی تین جلدوں کی صورت میں 1396ھ / 1976ء میں کراچی سے شائع کیا۔ تینوں جلدوں کا اردو ترجمہ مولانا سید زوار حسین شاہ نے کیا جسے ادارہ مجددیہ کراچی نے طبع کیا۔[2]

آپ کے مکتوبات کی ایک خصوصیت ان میں مکتوبات امام ربانی حضرت مجدد الف ثانی کے بعض مغلق مقامات اور توضیح طلب امور کو نہایت ہی واضح الفاظ میں بیان کر کے اس سلسلہ عالیہ پر بڑا احسان کیا ہی۔

تراجم و شروحات[ترمیم]

ترکی تراجم[ترمیم]

معروف ترک خطاط اور عالم مستقیم زادہ سعد الدین سلیمان نقشبندی نے 1165-1162ھ کو مکتوبات معصومیہ کا ترجمہ ترکی زبان میں کیا۔[3]

حوالہ جات[ترمیم]