میاں غلام کلہوڑو کا مقبرہ
Mian Ghulam Shah Kalhoro Shrine | |
---|---|
Front view of the tomb | |
بنیادی معلومات | |
مذہبی انتساب | اسلام |
ملک | پاکستان |
سنہ تقدیس | 1772 |
مذہبی یا تنظیمی حالت | مقبرہ |
تعمیراتی تفصیلات | |
نوعیتِ تعمیر | Mausoleum |
طرز تعمیر | اسلامی طرز |
تفصیلات | |
گنبد | 1 |
میاں غلام کلہوڑو کا مقبرہ حیدرآباد، سندھ، پاکستان میں واقع ہے۔ میاں غلام شاہ کلہوڑو [1] کا انتقال 1772ء میں ہوا تھا اور کہا جاتا ہے کہ وہ پاکستان میں حیدرآباد شہر کے بانی ہیں اورسندھ میں شاہ عبداللطیف بھٹائی کے بعد دوسری اہم ترین شخصیت ہیں۔ یہ حیدرآباد کی قدیم ترین عمارت ہے۔
تفصیل
[ترمیم]کلہوڑو کا مزار 56 فٹ (17 میٹر) چوڑائی میں اور 36 فٹ (11 میٹر) اونچا ہے۔ مزار ایک مستطیل شکل کے قلعے کے اندر بنایا گیا ہے۔ مقبرے کا اندرونی حصہ سندھی فن کا ایک شاندار نمونہ ہے جسے گلڈنگز، قوس نما کھڑکیوں اور ٹائلوں سے سجایا گیا ہے۔ قوس کی شکل کی کھڑکیاں ہندسی نمونوں کے ٹیراکوٹا گرلز سے بھری ہوئی ہیں۔
دیکھ بھال
[ترمیم]مقبرہ آس پاس کے علاقے کے لوگوں کی قبروں کی وجہ سے بھرگیا ہے اورمقامی لوگوں نے اسے قبرستان میں تبدیل کر دیا۔ لیکن 2011 ءاس مقبرہ کو تحفظ کے لیے صوبہ سندھ کی حکومت کے سپرد کیا گیا ہے۔
مقبرے کی گنبد والی چھت 20ویں صدی کے اوائل میں گر گئی اور اس کی جگہ ہموار چھت نے لے لی۔ اب اسے دوبارہ بحال کر دیا گیا ہے۔
تصاویر
[ترمیم]-
بحالی سے پہلے مقبرے کا منظر
-
بحالی کے بعد سائیڈ ویو
-
مقبرہ کا اندرونی حصہ
-
گنبد کا اندرونی حصہ
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "Tomb Of Mian Ghulam Nabi Kalhoro, Hyderabad"۔ Directorate General of Antiquities۔ Government of Sindh۔ 21 اکتوبر 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 اکتوبر 2020
بیرونی روابط
[ترمیم]- میاں غلام شاہ کلہوڑو کا مقبرہآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ antiquities.sindhculture.gov.pk (Error: unknown archive URL)، حکومت سندھ کی جانب سے بحالی سے پہلے
- غلام شاہ کلہوڑہ، حیدرآباد، سندھ، قبل از بحالی، از ماروی مظہر، 2015