مندرجات کا رخ کریں

میر علی احمد خان تالپور

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

Mir_Ali_Ahmed_Khan_Talpur

میر علی احمد خان تالپور
 

مناصب
وزیر دفاع پاکستان [1]   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
28 اگست 1978  – 26 فروری 1985 
معلومات شخصیت
مقام پیدائش حیدرآباد   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تاریخ وفات سنہ 1987ء   ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ سرکاری ملازم   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

میر علی احمد خان تالپور پاکستان کے وزیر دفاع رہے ہیں۔ میر صاحب 31 اگست1915ء کو "ٹنڈو میر محمود" حیدرآباد سندھ میں میر نبی بخش خان تالپور کے گھر میں تولد ہوئے۔ میر صاحب برطانوی نو آ بادی ہندستان کے دور اور ملک پاکستان میں سیاسی جماعتوں کے اعلیٰ عہدوں پر رہے اور صوبائی اور مرکزی اسمبلی کے ارکان اور منسٹر بھی رہے۔ میر صاحب ملک کے ممتاز اور معتبر شخصیتوں میں سے تھے۔وہ وسیع المطالع فرد تھے، ان کی تعلیم غیر روایتی اور اپنے ذوق اور محنت کی حاصل تھی۔ علم و ادب کے بھی بہت بڑے شیدائی تھے۔ انھیں قدیم اور نایاب کتابیں اور نادر قلمی نسخے جمع کرنے کا جنوں کے حد تک شوق تھا۔ ان کی شاندار لائبریری پاکستان کے چند صفحہ اول کے ذاتی لائبریروں میں ایک شمار ہوتی تھی۔ میر صاحب کو تاریخ ، ادب اور مذہبی علوم پر عبور حاصل تھا۔ وہ نہایت خوش پوشاک اور خوش مزاج شخصیت تھے۔ ان کی محفل میں علم و ادب کے پھول جھڑتے تھے۔ بات بات پر برمحل اور برجستہ شعر ، قرآنی آیات ، لطیفے ، ضرب الامثال ، خوبصورت محاورے اور اچھی اچھی باتیں مجلس کو کشت زعفران بنا دیتی تھیں۔ میر صاحب خطوط نویسی ، کتب بینی میں ہی یکتا نہ تھے ، انھیں خطابت میں بھی کمال حاصل تھا ۔ میر صاحب ، اپریل1986ع سے علاج کی غرض سے لندن میں قیام پزیر تھے وہاں 5 اپریل 1987ع کو لندن کلینک میں وفات پا گئے ۔ ان کی جسد خاکی وطن لائی گئی اور 8 اپریل 1987ع کو " ٹنڈو میر محمود " میں نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد میر صاحبان کے آ بائی قبرستان " گنجو ٹکر " پر سپرد خاک کیا گیا۔ میر صاحب کی جنازہ نماز مولانا محمد علی رضوی سابق ایم۔این۔اے نے پڑھائی جس میں ملک کے صدر ، صوبائی گورنروں ، مرکزی اور صوبائی وزراء ، اعلیٰ سول اور فوجی حکام اور ملک کے ممتاز شخصیتوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر سندھ جو سید محترم سائین جی۔ایم سید بھی موجود تھے۔

  1. بنام: Mir Ali Ahmed Khan Talpur — اخذ شدہ بتاریخ: 25 اپریل 2022