میمن کالونی، کراچی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

میمن کالونی ، کراچی کے ضلع وسطی کے گلبرگ ٹاؤن (فیڈرل بی ایریا) میں میمن برادری کی سب سے بڑی آبادی ہے۔ 1956ء میں وفاقی دار الحکومت کے لیے مختص کیے گئے علاقے کا نام فیڈرل ایریا رکھا گیا۔ بعد میں وفاقی دار الحکومت اسلام آباد منتقل ہونے کے بعد یہ عام رہائشی آبادی کے لیے مختص کیا گیا۔ اس کا بلاک 3، میمن برادری اور اسماعیلی برادری کو الاٹ کیا گیا۔ اس طرح یہاں کریم آباد کالونی اور میمن کالونی کے نام سے دو رہایشی اسکیمیں وجود میں آئیں۔ میمن کالونی 120 مربع گز کے 1720 مکانات پر مشتمل ہے۔ جس بانٹوا ٹاؤن، راناواؤ محلہ، جیتپور کالونی، کتیانہ محلہ، اوکھای محلہ اور پوربندر کالونی سمیت کاٹھیاواڑ کی دوسری میمن برادریاں راجکوٹ، واساواڈ، ونتھلی، گونڈل، دہوراجی، ویراول کے علاوه ہالاری میمن کی بڑی تعداد آباد ہے۔ اس کے پڑوس میں شریف آباد، کریم آباد اور عزیزآباد کے علاقے لگتے ہیں۔ یہاں کے اہم مقامات میں کریم آباد سبزی گوشت مارکیٹ اور حسین آباد فوڈ اسٹریٹ مشہور ہیں۔ جامع مسجد حسین آباد، میمن مسجد صدیق آباد، نوری مسجد علی آباد اور مدینہ مسجد کریم آباد کے علاوه پانچ چھوٹی مساجد بھی اس کی حدود میں آتی ہیں۔ یہاں کے اہم تعلیمی اداروں میں میمن گرلز کالج، رونقِ اسلام گرلز اسکول اور ایچ ای ایف اسکول بھی اس کی حدود میں آتے ہیں۔ صحت کے مراکز میں میمن میڈیکل سینٹر، فاطمہ بائی طائی ہسپتال، کتیانہ آئی ہسپتال اور اوکھائی میٹرنٹی ہوم شامل هیں۔ ایچ ای ایف پارک، حاجی رحمت الله میمن فیملی پارک اور سر آدمجی پارک تفریحی سہولت کے لیے موجود ہیں۔ کراچی کا تبلیغی مرکز، مدنی مسجد، ٹبہ ہیرٹ ہسپتال، عثمان میموریل ہسپتال، سر آدمجی انسٹی ٹیوٹ اور مینا بازار بھی قریب واقع ہیں۔