نازیہ راحیل
نازیہ راحیل ( پیدائش 25 جنوری 1974ء) ایک پاکستانی سیاست دان ہے جو 2008ء سے مئی 2018ء تک پنجاب کی صوبائی اسمبلی کی ممبر رہ چکی ہیں۔
انھوں نے بیچلر آف آرٹس کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے اور 1995ء میں آرمی برن ہال کالج سے قانون اور علم سیاسیات میں گریجویشن مکمل کی۔[1]
سیاسی سفر
[ترمیم]2002 کے عام انتخابات
[ترمیم]نازیہ راحیل کی سیاسی وابستگی مسلم لیگ (ق) سے ہے اور وہ دو دہائیوں سے سیاست میں سرگرم عمل ہیں۔
2002 کے عام انتخابات میں حلقہ پی پی 88 (ٹوبہ ٹیک سنگھ مسلم لیگ (ق) کی امیدوار کی حیثیت سے پنجاب کی صوبائی اسمبلی کی نشست پر انتخاب لڑی لیکن وہ ناکام رہی۔
انھوں نے 21،623 ووٹ حاصل کیے اور یہ نشست آزاد امیدوار آشفہ ریاض فتیانہ سے ہار گئیں [2]۔
2008 کے عام انتخابات
[ترمیم]2008 کے پاکستانی عام انتخابات میں حلقہ پی پی 88 (ٹوبہ ٹیک سنگھ مسلم لیگ لیگ (ن) کی امیدوار کے طور پر پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے لیے منتخب ہوگئیں۔[3][4]
انھوں نے 23،550 ووٹ حاصل کیے اور مسلم لیگ ق کی امیدوار آشفہ ریاض فتیانہ کو شکست دی۔۔[5]
2013 کے عام انتخابات
[ترمیم]وہ 2013 کے پاکستانی عام انتخابات میں حلقہ پی پی 88 (ٹوبہ ٹیک سنگھ کے لیے مسلم لیگ (ن) کی امیدوار کے طور پر پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے لیے دوبارہ منتخب ہوگئیں۔[6] [7]
انھوں نے 37،216 ووٹ حاصل کیے اور آزاد امیدوار عاشفہ ریاض فتیانہ کو شکست دی۔[8]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "Punjab Assembly"۔ www.pap.gov.pk۔ 13 جون 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 جنوری 2018
- ↑ "2002 election result" (PDF)۔ ECP۔ 26 جنوری 2018 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 مارچ 2018
- ↑ "Public-shy women win Toba bout"۔ DAWN.COM۔ 20 February 2008۔ 30 جنوری 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 جنوری 2018
- ↑ "Punjab Assembly session today"۔ www.thenews.com.pk (بزبان انگریزی)۔ 30 جنوری 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 جنوری 2018
- ↑ "2008 election result" (PDF)۔ ECP۔ 05 جنوری 2018 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 مارچ 2018
- ↑ "Six women lawmakers win again on general seats"۔ www.pakistantoday.com.pk۔ 29 جنوری 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 جنوری 2018
- ↑ "Only 6 of 150 women candidates win NA seats: Report - The Express Tribune"۔ The Express Tribune۔ 16 May 2013۔ 10 دسمبر 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 جنوری 2018
- ↑ "2013 election result" (PDF)۔ ECP۔ 01 فروری 2018 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 مئی 2018
- 1974ء کی پیدائشیں
- اکیسویں صدی کی خواتین سیاست دان
- بقید حیات شخصیات
- پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ارکان صوبائی اسمبلی (پنجاب)
- پنجاب ارکان صوبائی اسمبلی 2008ء تا 2013ء
- پنجاب ارکان صوبائی اسمبلی 2013ء تا 2018ء
- خواتین ارکان پنجاب صوبائی اسمبلی
- پنجاب صوبائی اسمبلی کے ارکان نامکمل
- اکیسویں صدی کی پاکستانی خواتین سیاست دان