ناصرعباس

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ناصر عباس (پیدائش:15 نومبر 1964ء جھنگ، پنجاب) بائیں بازو فاسٹ میڈیم باولر ہیں جنھوں نے فیصل آباد کی طرف سے فرسٹ کلاس کرکٹ میں حصہ لیا ہے انھوں نے 2 فرسٹ کلاس میچوں میں 79گیند پھینکے اور ان میں 75 رنز دے کر 1 وکٹ حاصل کی[1]

ذاتی زندگی[ترمیم]

ناصر عباس کی شادی عندلیب عباس سے ہوئی جو تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والی پاکستانی سیاست دان اور کنسلٹنٹ ہیں اور 2018ء میں خواتین کے لیے مخصوص نشست پر پاکستان کی قومی اسمبلی کے لیے پنجاب سے منتخب ہوئی ہیں اور انھیں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے امور خارجہ مقرر کیا گیا جبکہ ان کی بیٹی زینب عباس ایک پاکستانی ٹیلی ویژن میزبان اور میک اپ آرٹسٹ ہیں۔زینب عباس نے انگلینڈ سے مارکیٹنگ اور حکمت عملی میں ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی۔نومبر 2019ء میں ،زینب عباس نے لاہور میں حمزہ کاردار سے شادی کی۔حمزہ کارداد سابق وزیر خزانہ اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے سابق گورنر ، شاہد حفیظ کاردار کے صاحب ذادے اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے پہلے کپتان عبد الحفیظ کاردار کے پوتے ہیں۔

حوالہ جات[ترمیم]