مندرجات کا رخ کریں

نالیدی پینڈور

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
نالیدی پینڈور
Naledi Pandor
ذاتی تفصیلات
پیدائش (1953-12-07) 7 دسمبر 1953ء (72 سال)
جماعتافریقی نیشنل کانگریس
زوجیتشریف جوزف پینڈور
 

نالیدی پنڈور گریس نالیدی مینڈیسا پینڈور (سابقہ میتھیوز، پیدائش 7 دسمبر 1953)[1] جنوبی افریقا کی سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزیر ہیں، وہ اس عہدے پر 25 مئی 2014ء سے ہیں۔ اس سے پہلے بھی 2009ء سے 2012ء تک سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزیر رہ چکی ہیں۔ جب کہ؛ 2012ء 2014ء تک یہ وزیر امور داخلہ اور 200ء سے 2009ء تک وزیر تعلیم رہی ہیں۔

ذاتی زندگی

[ترمیم]

پانڈور کی شادی شریف جوزف پانڈور سے ہوئی، جن سے وہ بوٹسوانا میں تعلیم حاصل کرنے کے دوران ملی اور ان کے چار بچے ہیں۔ اس نے اپنے شوہر سے ملنے کے بعد اسلام قبول کر لیا۔ اس کے سسرال والوں نے اس کا اسلامی نام نادیہ رکھا۔ اپنی مذہبی تبدیلی پر، پنڈور نے کہا:

میرے والدین نے کہا کہ خدا خدا ہے۔ جب تک آپ اس کی عبادت کرتے رہیں گے ہم آپ کا ساتھ دیں گے اور اسلامی اصول عالمگیر ہیں۔ یقیناً اسلام آپ سے بہت کچھ ماننے کا مطالبہ کرتا ہے۔[2]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "CV of Naledi Pandor"۔ South African Government Information۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-10-19
  2. "Humble and willing to learn: Naledi Pandor is leading by example"۔ The Sunday Times۔ 19 مئی 2019۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-09-23