نامیاتی تیزاب

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ایک نامیاتی تیزاب تیزابیت کی خصوصیات کے ساتھ ایک نامیاتی مرکب ہے۔ سب سے عام نامیاتی تیزاب کاربو آکسیلک ایسڈ ہیں، جن کی تیزابیت ان کے کاربوکسیل گروپ +COOH- سے وابستہ ہے۔  سلفونک ایسڈزجو  SO2OH- گروپ پر مشتمل ہوتے ہیں، نسبتاً مضبوط تیزاب ہیں۔ الکحلز جو OH- پر مشتمل ہوتے ہیں، تیزاب کے طور پر کام کر سکتے ہیں لیکن وہ عام طور پر بہت کمزور تیزاب ہوتے ہیں۔ تیزاب کے جوڑی دار اساس کا اضافی استحکام اس کی تیزابیت کا تعین کرتا ہے۔ دوسرے گروہ بھی تیزابیت کا باعث بن سکتے ہیں، مگر عام طور پر کمزور ہوتے ہیں: جیسے تھیول گروپ (SH-) ، enol گروپ اور فینول گروپ۔ حیاتیاتی نظاموں میں، ان گروپوں پر مشتمل نامیاتی مرکبات کو عام طور پر نامیاتی تیزاب کہا جاتا ہے۔

ان کی چند عام مثالیں مندرجہ ذیل ہیں: