تیزاب (عربی: حمض، انگریزی: Acid) وہ کیمیائی مرکبات ہیں جو پانی میں حل ہونے پر ہائیڈروجنآئن پیدا کرتے ہیں۔
تیزاب فارسی زبان سے دو الفاظ 'تیز' اور 'آب' کے مرکب سے ماخوذ ہے۔ فارسی میں اِس کا مطلب ایک قسم کا انتہائی درجے کا تیز اور ترش کیمیائی سیال مادہ ہے جسے تُرشہ بھی کہاجاتا ہے۔