مندرجات کا رخ کریں

نرملا (ناول)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
نرملا
مصنفمنشی پریم چند
اصل عنواننرملا
مترجمآلوک رائے اور ڈیویڈ روبن[1]
مصور سرورقاورینٹ پیپربیکس (آلوک رائے) اور آکسفورڈ انڈیا پیپربیکس (ڈیویڈ روبن)
ملکبھارت
زباناردو، ہندی
صنففکشن
اشاعتجنوری 1927[1]

نرملا منشی پریم چند کا مشہور ناول ہے جو 1975 میں شائع ہوا۔[1] اس ناول کی کہانی ایک نوجوان عورت، نرملا کی زندگی کے گرد گھومتی ہے جو سماجی روایات اور مالی مشکلات کی بنا پر ایک بڑی عمر کے شخص سے شادی کرتی ہے[3]۔ ناول میں نرملا کے تجربات، جذبات اور قربانیوں کو بڑی حساسیت کے ساتھ بیان کیا گیا ہے۔

کہانی

[ترمیم]

نرملا میں منشی پریم چند نے ہندو سماج میں عورتوں کی حالت اور شادی کے نظام پر تنقیدی نظر ڈالی ہے۔ اس ناول کے ذریعے انھوں نے دکھایا کہ کس طرح سماجی روایات اور مالی مشکلات عورتوں کی زندگیاں مشکل بنا دیتی ہیں۔ ناول کا پیغام یہ ہے کہ سماج کو اپنے رویوں میں تبدیلی لانی چاہیے تاکہ عورتوں کو بھی برابر کا مقام مل سکے[4]۔

اہمیت

[ترمیم]

یہ ناول اپنے گہرے سماجی پیغام اور کرداروں کی حقیقی تصویرکشی کی بنا پر آج بھی معتبر اور اہم سمجھا جاتا ہے۔ 'نرملا' منشی پریم چند کی بہترین تخلیقات میں سے ایک ہے اور اسے اردو و ہندی ادب میں ایک بلند مقام حاصل ہے[5]۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ^ ا ب پ "شدھ گنگا" (PDF)۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-05-04
  2. "ISBN"۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-10-03
  3. پریم چند کے ناول
  4. دیوی، سنجیف۔ "پریم چند کی نرملا: ایک سماجی مطالعہ۔"
  5. "منشی پریم چند: حیات اور ادبی خدمات۔"