نشتر امروہوی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

نامور اردو طنز و مزاح کے شاعر و نقاد

شاعری ان کو ورثہ میں ملی تھی، والد راہی ،دادا نقی اور پردادا اسد کے تخلص کے ساتھ شاعری کرتے تھے، ڈاکٹر نشتر طنز و مزاح اور محاکاتی شاعری میں یدطولیٰ رکھتے تھے،

امروہہ کی مردم خیزسر زمین سے تعلق رکھنے والے شاعر ـ’’ڈاکٹر نشترؔ امرہوی‘‘ آج کے دور میں محتاجِ تعارف نہیں ہیں۔ان کی شاعری کی ابتدا 1972ء میں ہوئی اور اس راہ پر وہ تا دم حیات مستعد رہے، انھیں مختلف تنظیموں کی جانب سے مختلف القاب و خطابات اور ایوارڈز سے بھی نوازہ گیا جن میں ’’نیّرِقلم‘‘اور ’’دلاورفگار ایوارڈ‘‘قابلِ ذکر ہیں، [1]

تصانیف[ترمیم]

  • ان کاؤنٹر (شعری مجموعہ)
  • پوسٹ مارٹم (2012/شعری مجموعہ)
  • اردو ادب میں طنزومزاح (تنقید)

وفات[ترمیم]

ڈاکٹر نشتر امروہوی 16 ستمبر 2020ء کو دہلی میں وفات پا گئے،

حوالہ جات[ترمیم]

حوالہ جات

  1. https://avadhnama.com/muslim-world/%D9%86%D8%B4%D8%AA%D8%B1%D8%94-%D8%A7%D9%85%D8%B1%D9%88%DB%81%D9%88%DB%8C-%DA%A9%DB%8C-%D8%B7%D9%86%D8%B2%DB%8C%DB%81-%D8%B4%D8%A7%D8%B9%D8%B1%DB%8C-%DA%A9%D8%A7-%D9%BE%D9%88%D9%8F%D8%B3%D9%B9-%D9%85/