نفوذ کا دباؤ
Appearance
نفوذ کا دبائو یا اوسموٹک پریشر وہ کم از کم دباؤ ہے جسے کسی محلول پر لاگو کرنے کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ اس کے خالص محللوں کے اندرونی بہاؤ کو نیم نفوذی جھلی میں روکا جا سکے۔ [1]اسے آبی نفوذ osmosis کے ذریعہ کسی محلول کے خالص محلل کو لینے کے رجحان کی پیمائش کے طور پر بھی بیان کیا گیا ہے۔ ممکنہ نفوذی دباؤ زیادہ سے زیادہ نفوذی دباؤ ہے جو محلول میں ہو سکتا ہے اگر اسے نیم نفوذی جھلی کے ذریعہ اس کے خالص محلل سے الگ کر دیا جائے۔
آبی نفوذ اوسموسس اس وقت ہوتا ہے جب منحل کے مختلف ارتکاز پر مشتمل دو محلولوں کو منتخب طور پر نیم نفوذی جھلی کے ذریعے الگ کیا جاتا ہے۔ محلل سالمے ترجیحی طور پر جھلی کے ذریعے کم ارتکاز والے محلول سے زیادہ ارتکاز کے محلول کی طرف کے جاتے ہیں۔ محلل سالموں کی منتقلی اس وقت تک جاری رہتی ہے جب تک کہ توازن حاصل نہ ہو جائے۔ [1] [2]
- ^ ا ب D Voet، J Aadil، CW Pratt (2001)۔ Fundamentals of Biochemistry (Rev. ایڈیشن)۔ New York: Wiley۔ صفحہ: 30۔ ISBN 978-0-471-41759-0
- ↑ PW Atkins، J de Paula (2010)۔ "Section 5.5 (e)"۔ Physical Chemistry (9th ایڈیشن)۔ Oxford University Press۔ ISBN 978-0-19-954337-3