مندرجات کا رخ کریں

نور محمد حقانی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ولادت

[ترمیم]

آپ کا نام نور محمد حقانی ابن علی محمد لدھیانوی ہیں ، ان کی پیدائش شہر لدھیانہ صوبہ پنجاب میں 1272ھ مطابق 1857عیسوی میں ہوئی .(نورانی قاعدہ ، دار الفکر ، اردو بازار ، لاہور)

تعلیم و تربیت

[ترمیم]
کانپور و لکھنو میں ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد احمد علی سہارنپوری اور مظہر علی نانوتوی سے حدیث پڑھ کر درسیات کی تکمیل کی ، آپ عبد الرحیم سہارنپوری کے خلیفہ مجاز بھی تھے ، عبد الرحیم رائیپوری آپ کے پیر بھائی تھے .

خدمات

[ترمیم]

ایک اخبار جاری کیا جس کا نام نور علی نور رکھا ، ایک پرنٹنگ پریس کی بنیاد رکھی جس کا نام مطبع حقانی تجویز کیا ، وطن میں اپنے والد کے قائم کردہ مدرسہ البنات کی باگ ڈور سنبھالی ، مدرسہ کی تجدید کرتے ہوئے انھوں نے اس کا نام بدل کرمدرسہ حقانیہ رکھا ، جو تعلیم قرآن ، تربیت اور افراد سازی میں مثالی نمونہ تھا .

تصانیف

[ترمیم]

نورانی قاعدہ ، طریقہ تعلیم مع نورانی قاعدہ ، تعلیم المعلمین ، رسالہ عقد انامل ، حسد اور اس کا علاج ، علم کی فضیلت .

وفات

[ترمیم]

آپ کا انتقال 1343ہجری مطابق 1925عیسوی میں ہوا ۔(نورانی قاعدہ ، دار الفکر ، اردو بازار ، لاہور)[1]

  1. https://archive.org/details/qaeadahbook