نگوین شوآن فوک

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
نگوین شوآن فوک
(ویت نامی میں: Nguyễn Xuân Phúc خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مقامی زبان میں نام (P1559) ویکی ڈیٹا پر
تفصیل=

مناصب
وزیر اعظم ویتنام (7 )   خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں منصب (P39) ویکی ڈیٹا پر
آغاز منصب
7 اپریل 2016 
Fleche-defaut-droite-gris-32.png نگوین تان دونگ 
  Fleche-defaut-gauche-gris-32.png
معلومات شخصیت
پیدائش 20 جولا‎ئی 1954 (65 سال)  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تاریخ پیدائش (P569) ویکی ڈیٹا پر
رہائش ہنوئی  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں رہائش (P551) ویکی ڈیٹا پر
شہریت Flag of Vietnam.svg ویتنام  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں شہریت (P27) ویکی ڈیٹا پر
جماعت ویتنام کمیونسٹ پارٹی  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں سیاسی جماعت کی رکنیت (P102) ویکی ڈیٹا پر
عملی زندگی
پیشہ سیاست دان،  مفسرِ قانون  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں پیشہ (P106) ویکی ڈیٹا پر
پیشہ ورانہ زبان ویتنامی زبان  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں زبانیں (P1412) ویکی ڈیٹا پر
ویب سائٹ
ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں باضابطہ ویب سائٹ (P856) ویکی ڈیٹا پر

نگوین شوآن فوک (ویتنامی: Nguyễn Xuân Phúc) ایک ویتنامی سیاست دان جو اشتراکی جمہوریہ ویتنام کے موجودہ وزیر اعظم اور ملک کے پولٹ بیورو میں تیسرے درجے پر ہیں۔[1] نگوین شوآن فوک ویتنام کی قومی اسمبلی کے مکمل رکن بھی ہیں۔ ویتنام کی قومی اسمبلی نے انہیں نگوین تان دونگ کی سبکدوشی کے بعد 7 اپریل 2016ء کو وزیر اعظم منتخب کیا۔ نگوین شوآن فوک 12 نومبر 1983ء کو ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کے رکن بنے تھے۔

ابتدائی زندگی[ترمیم]

نگوین شوآن فوک 20 جولائی 1954ء کو جمہوریہ ویتنام کے قوے فو علاقے، ضلع قوے سون، صوبہ قوانگ نام میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 1973ء سے 1978ء تک ہنوئی اکنامک یونیورسٹی سے اکنامک مینجمنٹ کی تعلیم حاصل کی۔ انہوں نے 12 مئی 1982ء کو ویتنامی کمیونسٹ پارٹی میں شامل ہونے کی پیش کش قبول کی اور 12 نومبر 1983ء کو رسمی طور پر جماعت کے رکن بن گئے۔[2] سنہ 1978ء سے سنہ 1979ء تک وہ کوانگ نام دا نانگ اکنامک بورڈ کے عملے میں شامل تھے۔ 1980ء سے 1993ء تک نگوین فوک شوآن ملازم بنے، پھر نائب اور بڑھتے بڑھتے کوانگ نام دا نانگ پیپلز کمیٹی کے دفتر کے سربراہ بن گئے۔ انہوں نے ویتنام ایڈمنسٹریٹو اکیڈمی سے ایڈمنسٹریٹو منیجمنٹ پڑھی تھی۔

ان کے والد نگوین ہی‌ین سہ 1918ء میں پیدا ہوئے تھے اور وہ جمہوری جمہوریہ ویتنام کے لیے کام کرتے تھے۔ وہ، ان کی والدہ اور بہن بھائی آبائی قصبے میں رہتے تھے، جہاں سے ان سب نے تعلیم حاصل کی تھی۔ ان کی والدہ اور بہن بھائی خفیہ طور پر شمالی ویتنام کے آزادی پسندوں کے لیے کام کرتے تھے اور ان کی بہن کو سنہ 1965ء کی جنگ کے بعد امریکی فوج اور شمالی ویتنامی حکومت نے قتل کیا تھا۔ سنہ 1966ء میں ان کی والدہ کو بھی مار دیا گیا۔ وہ کچھ عرصے تک اپنی ایک بہن کے ہمراہ آبائی قصبے میں رہے پھر سنہ 1967ء میں ان کے والدین کے رفقا نے انہیں خفیہ طور پر جنوبی ویتنام منتقل کر دیا۔[3]

ذاتی زندگی[ترمیم]

ان کی زوجہ ترن تھی نگویت تھو ہیں۔[4][5] ان کے دو بچے ہیں۔[6]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Thanh nien News 19 members of the political order in hierarchy on 29 January 2016
  2. Based on VPCP he officially joined the party on 12 May 1983 but according to this official site of BNV نسخہ محفوظہ 2011-01-10 در وے بیک مشین on 15 November 1983.
  3. "Chuyện chưa kể về Thủ tướng Nguyễn Xuân Phúc"۔ baogiaothong۔ ngày 8 tháng 4 năm 2016۔ Check date values in: |date= (معاونت)
  4. "BST áo dài Lan Hương ra mắt phu nhân nguyên thủ các nước tới Hà Nội"۔ 2017-06-09۔ مورخہ 26 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-04-02۔
  5. "Thủ tướng Nguyễn Xuân Phúc đến Phi-líp-pin dự hội nghị cấp cao ASEAN 30"۔ 2017-06-09۔ مورخہ 26 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-04-02۔
  6. "Nguyễn Xuân Phúc chính thức thay Nguyễn Tấn Dũng làm thủ tướng - Nguoi Viet Daily News"۔ 2017-06-09۔ مورخہ 26 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-04-02۔