نہضۃ العلماء

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
نہضۃ العلماء
Flag of Nahdlatul Ulama.jpg
قیام 31 جنوری 1926
قسم معاشرتی-مذہبی تنظیم
صدر مقام جکارتہ, انڈونیشیا
Region served
انڈونیشیا
ارکان
30 ملین
رہنما
KH.Said Aqil Siradj
ویب سائٹ دفتری ویب سائٹ

نہضۃ العلماء (انگریزی: Nahdlatul Ulama) انڈونیشیا میں سنی مسلمانوں کی ایک تنظیم جو 31 جنوری 1926ء میں ایک جدت پسند تنظیم محمدیہ کے رد عمل میں قائم ہوئی۔ نہضۃ العلماء دنیا کی سب سے بڑی مسلم تنظیموں میں سے ایک ہے، کچھ اندازوں کے مطابق اس تنظیم کے اراکین کی تعداد 25 - 30 ملین ہے، تاہم درست تعداد کا اندازہ کافی مشکل ہے۔ یہ ایک رفاہی تنظیم ہے، جو انڈونیشی حکومت کی کمیوں اور نقائص کو پورا کرتی ہے، نیز سکولوں، ہسپتالوں کو مالی امداد فراہم کرتی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ زکوۃ و صدقات کی جمع و تقسیم کا کام سر انجام دیتی ہے۔ ان کاموں کی وجہ انڈونیشیا میں اس تنظیم کا کافی سیاسی اثر و رسوخ ہے۔