نیوشہر، اورتا حصار

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

اورتا حصار Ortahisar ( ترکی: Middle Castle )، جو پہلے اس کے بازنطینی نام پوٹامیا (یونانی: Ποταμία) کے نام سے جانا جاتا تھا، ایک قصبہ (belde) ہے جو اورگوپ Ürgüp ضلع، نیوشہر Nevşehir صوبہ، ترکی میں واقع ہے۔ [1] اس کی آبادی 3,086 (2022ء کی مردم شماری کے مطابق) ہے۔ [2] اورتاحصار صوبائی دار الحکومت، نیوشہیر سے تقریباً 20 کلومیٹر مشرق میں واقع ہے۔

سنہ 2010ء کی دہائی کے وسط تک جب کیپاڈوسیا میں سیاحت کی بات کی جاتی، تو اورتاحصار کافی حد تک پیچھے تھا۔ اب یہ بہت زیادہ مشہور ہے اور اس کے پرانے پتھر کے گھروں میں سے بہت سے بوتیک ہوٹل بنائے گئے ہیں۔

سنہ 1970ء کی دہائی کے اوائل میں کریگ مائر نامی ایک نوجوان سکاٹش شخص نے اورتاحصار میں ایک سال گزارا اور اپنے تجربات کے بارے میں ایک کتاب لکھی جس کا نام "A Time in Turkey" ہے۔ [3]

  1. Belde Belediyesi, Turkey Civil Administration Departments Inventory. Retrieved 22 May 2023.
  2. "Address-based population registration system (ADNKS) results dated 31 December 2022, Favorite Reports" (XLS) (بزبان انگریزی)۔ TÜİK۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 مئی 2023 
  3. Craig Mair (1973)۔ A Time in Turkey (بزبان انگریزی) (1st ایڈیشن)۔ London: John Murray۔ ISBN 0719528364