مندرجات کا رخ کریں

وزارت ریلوے (پاکستان)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

وزارتِ ريلوے، کابینائی سطح پر، حکومتِ پاکستان کی ایک وفاقی وزارت ہے۔ اپنے قیام کے وقت اِس وزارت کی حیثیت وزارتِ اطلاعات کے ایک محکمے کی تھی، چنانچہ مئی 1974ء میں اِس کو ایک خود مختار وزارت کا درجہ دے دیا گیا۔

تاریخ

[ترمیم]

1947ء میں آزادیِ پاکستان کے فوراً بعد، نو قائم پاکستان میں پہلے سے ہی ایک طاقتور ریل نیٹ ورک موجود تھا جو اِس مُلک میں ایک جدید پٹری نقل و حمل کا ذریعہ تھا۔ مغربی پاکستان میں نارتھ ویسٹرن ریلوے کا وسیح نیٹ ورک تھا جبکہ مشرقی پاکستان میں بنگال-آسام ریلوے ایک محدود صلاحیت میں فعل تھی۔