وکرم سنگھ چوہان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

وکرم سنگھ چوہان ایک بھارتی اداکار اور ماڈل ہے۔ وہ بھارت کے دہرادون میں پیدا ہوئے تھے۔ بطور اداکار وہ جانا نہ دل سے دور (2016ءایک دیوانہ تھا (2017ء) اور دی پرفیکٹ گرل (2015ء) میں اداکاری کے لیے مشہور ہیں۔ [1] ان میں سے ایک دیوانہ تھا میں وہ اتھروا سجاتا (ویویدھا کے شوہر) کے طور پر بہت مشہور ہیں۔ [2]

کیرئر[ترمیم]

وکرم نے اپنے کیرئر کا آغاز 2012ء میں قبول ہے سے کیا جس میں انہوں نے عمران قریشی کا کردار ادا کیا۔ اس کے بعد وہ ملین ڈالر گرل اور [[ایک حسینہ تھی میں کام کیا۔ 2016ء اور 2017ء میں وہ اسٹار پلس کے سلسلوں میں مشغول رہے۔ اس دوران میں انہوں نے شیوانی سروے کے بالمقابل جانا نہ دل سے دور میں اداکاری کی۔ [3]2017ء تا 2018ء وہ سونی انٹرٹینمنٹ ٹیلی ویژن میں اور انہوں نے ڈونل بیشت کے بالمقابل ایک دیوانہ تھا میں ویوم بیدی/آکاش کھورانہ کا کردار ادا کیا۔[4] اکتوبر 2019ء سے وہ پھو اسٹار پلس پر آگئے ہیں اور یہاں وہ یہ جادو ہے جن کا میں آدتی شرما کے بالمقابل جنید خان کا کردار ادا کر رہے ہیں۔[5]

فلمی سفر[ترمیم]

انہوں نے اب تک دو فلموں میں کام کیا ہے۔ 11 ستمبر 2015ء کو رلیزی ہوئی دی پرفیکٹ گرل میں کارتک کا کردار نبھایا۔ [6] اس فلم کو پرکاش نامیبھار نے لکھا تھا اور انہوں نے ہی ہدایتکاری کی تھی۔ ان کی دوسری فلم مردانی 2 ہے جو 13 دسمبر 2019ء کو رلیز ہونے والی ہے۔ یہ فلم مردانی 1 کا دوسرا حصہ ہے جس میں رانی مکھرجی اہم کردار میں ہیں۔ یہ فلم یشراج بینے تلے بن رہی ہے اور رانی مکھرجی پولس کا کردار نبھاتی ہیں۔[7] [8]

متاثر[ترمیم]

وکرم سنگھ چوہان ٹی وی کی دنیا میں ایک ہوٹ اداکار کے طور پر جانے ہیں اور ان کا اسٹائل خوب پسند کیا جاتا ہے۔ اس کی وجہ ان کا اچھے اداکاروں کو پسند کرنا، ان کی فلمیں دیکھنا اور ان سے تاثر لینا ہے۔ اداکاروں میں وہ شاہ رخ خان، سلمان خان، عامر خان، فرحان اختر اور ارجن رامپال سے بہت متاثر ہیں۔ اداکاراوں میں دیپیکا پڈوکون ان کی پسند ہے۔[9]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. https://www.imdb.com/name/nm6494774/bio?ref_=nm_ov_bio_sm
  2. https://www.pocketnewsalert.com/2017/04/vikram-singh-chauhan-instagram-twitter-actor-age-qubool-hai-date-of-birth-and-shivani-surve-photos-biography-ek-hasina-thi-facebook-wiki-girlfriend-jana-na-dil-se-door-lawyer.html
  3. "Vikram Singh Chauhan: Male actors don't get enough part in daily soaps". The Times of India. 27 اپریل 2016. اخذ شدہ بتاریخ 08 جولا‎ئی 2016. 
  4. "I love performing my own stunts: Vikram Singh Chauhan". Times of India. [مردہ ربط]
  5. "Yehh Jadu Hai Jinn Ka launch | Aditi Sharma, Vikram Singh Chauhan, Smita Bansal | Exclusive". www-timesnownews-com.cdn.ampproject.org. اخذ شدہ بتاریخ 19 اکتوبر 2019. 
  6. The Perfect Girl - ek simple si love story . Official Trailer. Youtube. 
  7. "Vikram Singh Chauhan on Mardaani 2: Dream come true to work with Rani Mukerji | Entertainment News, The Indian Express". indianexpress-com.cdn.ampproject.org. اخذ شدہ بتاریخ 19 اکتوبر 2019. 
  8. "Vikram Singh Chauhan joins the cast of Rani Mukerji's 'Mardaani 2'!". ABP Live. 3 April 2019. اخذ شدہ بتاریخ 04 اپریل 2019. 
  9. https://starsunfolded.com/vikram-singh-chauhan/