ویسٹ سائیڈ اسٹوری (فلم)
| ویسٹ سائیڈ اسٹوری | |
|---|---|
فلمی پوسٹر از جوئے کیروف | |
| ہدایت کار | روبرٹ وائز جیروم روبنز |
| پروڈیوسر | روبرٹ وائز |
| منظر نویس | ارنیسٹ لیمن |
| ماخوذ از | ویسٹ سائیڈ اسٹوری از جیروم روبنز لیونارڈ برنسٹین اسٹیفن سونڈھیم اور آرتھر لورینٹس رومیو اور جولیٹ از ولیم شیکسپیئر (غیر مذکور) |
| ستارے | نتالی ووڈ رچرڈ بیمر ریتا مورینو جارج چکیریس رس ٹیمبلین |
| موسیقی | لیونارڈ برنسٹین |
| سنیماگرافی | ڈینیل ایل فیپ، اے۔ایس۔سی |
| ایڈیٹر | تھومس اسٹینفرڈ |
پروڈکشن کمپنی | |
| تقسیم کار | یونائیٹڈ آرٹسٹس |
تاریخ نمائش |
|
دورانیہ | 152 منٹ |
| ملک | ریاست ہائے متحدہ |
| زبان | انگریزی |
| بجٹ | $6 ملین |
| باکس آفس | $43.7 ملین |
ویسٹ سائیڈ اسٹوری 1961 میں نمائش کے لیے پیش ہونے والی ایک امریکی رومانوی نغماتی ڈراما فلم ہے جس کی ہدایات روبرٹ وائز اور جیروم روبنز نے دیں۔ فلم کی کہانی 1957 کے ایک نغماتی تھیٹر سے ماخوذ تھی، جو بذاتِ خود ولیم شیکسپیئر کے کھیل رومیو اور جولیٹ سے متاثر تھا۔ فلم کے مرکزی کردار نتالی ووڈ، رچرڈ بیمر، رس ٹمبلین، ریتا مورینو اور جارج چکیریس نے نبھائے۔
یونائیٹڈ آرٹسٹس کے ذریعے 18 اکتوبر 1961 کو نمائش کے لیے پیش ہونے والی اس فلم کو ناقدین اور ناظرین کی جانب سے بے حد سراہا گیا اور ریاست ہائے متحدہ میں یہ اُس سال کی دوسری سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی۔ فلم کو 11 اکیڈمی ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا اور یہ 10 اعزازات جیتنے میں کام یاب رہی، جن میں بہترین فلم کا اعزاز بھی شامل تھا۔ یوں یہ سب سے زیادہ اعزازات حاصل کرنے والی نغماتی فلم بن گئی۔
کہانی
[ترمیم]مینہیٹن میں واقع لنکن اسکوائر کے مغربی پہلو (ویسٹ سائیڈ) کے نواح میں، ایک اینگلو ٹولی (گینگ) اور پورٹو ریکو مہاجرین کی ایک ٹولی (گینگ) کے درمیان کشیدگی کی صورتِ حال ہے۔ اینگلو ٹولی خود کو ’جیٹس‘ کہلاتی ہے، جس کی قیادت رِف کے ہاتھوں میں ہے، جب کہ پورٹو ریکو مہاجرین کی ٹولی ’شارکس‘ کی قیادت برنارڈو کر رہا ہے۔ ایک جھگڑے (’’Prologue/ابتدائیہ‘‘) کے بعد لیفٹیننٹ شرینک اور آفیسر کرپکی موقع پر پہنچتے ہیں اور دونوں گروہوں کو علاحدہ کرکے تنبیہ کرتے ہیں کہ لڑائی سے دور رہا جائے ورنہ خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ اس تنبیہ کے باوجود، جیٹس فیصلہ کرتے ہیں کہ عنقریب منعقد ہونے والے رقص میں شارکس کے ساتھ مقابلہ کرکے طے کیا جائے کہ علاقے پر کس کا قبضہ رہے گا۔
رِف طے کرتا ہے کہ اُس کے بہترین دوست ٹونی کو، جو جیٹس ٹولی کا شریک بانی ہے مگر اب ٹولی چھوڑ چکا ہے، مقابلہ کرنا چاہیے (’’Jet Song/جیٹ نغمہ‘‘)۔ رِف رقص کے لیے ٹونی کو مدعو کرتا ہے لیکن اُسے کوئوی دلچسپی نہیں ہے۔ وہ رِف کو بتاتا ہے کہ اُسے محسوس ہو رہا ہے جیسے کچھ ہونے والا ہے، جس کا تعلق رِف رقص سے جوڑتا ہے (’’Something's Coming/کسی کی آمد ہے‘‘)۔
برنارڈو کی چھوٹی بہن، ماریا، اپنی قریبی دوست اور برنارڈو کی محبوبہ، انیتا کو بتاتی ہے کہ وہ رقص سے متعلق کتنی پُر جوش ہے۔ رقص کے موقع پر، سماجی کارکن گلیڈ ہینڈ کی کوششوں کے باوجود، دونوں ٹولیاں اور لڑکیاں آپس میں گھل مل جانے سے انکار کردیتے ہیں (’’Dance at the Gym/جم میں رقص‘‘)۔ اس موقع پر ٹونی پہنچتا ہے اور ٹونی اور ماریا ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوجاتے ہیں (’’ماریا‘‘)۔ برنارڈو ناراضی کے عالم میں ٹونی کو اُس کی بہن سے دور رہنے کی تنبیہ کرتا ہے۔ رِف، ڈاکٹر کے ڈرگ اسٹور پر برنارڈو کے ساتھ جنگی کونسل کی تجویز دیتا ہے۔
ماریا کو گھر بھیج دیا جاتا ہے۔ انیتا، برنارڈو سے بحث کرتی ہے کہ وہ ماریا کے معاملے میں غیر ضروری احتیاطی رویے کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ تب وہ پورٹو ریکو اور ریاست ہائے متحدہ کے فوائد کا موازنہ کرتے ہیں (’’America/امریکا‘‘)۔
ٹونی چوری چھپے ماریا سے ملنے جاتا ہے جہاں وہ اپنی محبت کی توثیق کرتے ہیں (’’Tonight/ٹونائٹ‘‘)۔ رخصت ہونے سے پہلے، ماریا اُس سے کہتی ہے کہ وہ برائیڈل شاپ (دکانِ عروس) بند ہونے کے بعد وہاں آئے۔ اسی دوران، ڈاکٹر کے ڈرگ اسٹور کے باہر شارکس کے منتظر جیٹس کے پاس آفیسر کرپکی آتا ہے اور انھیں کوئی مشکل کھڑی نہ کرنے کی تنبیہ کرتا ہے۔ اُس کے جانے کے بعد جیٹس اُس کا مذاق اُڑاتے ہوئے وقت گزاری کرتے ہیں (’’Gee, Officer Krupke/گی، آفیسر کرپکی)۔ شارکس پہنچتے ہیں اور جنگی کونسل کا آغاز ہوتا ہے۔ ٹونی کے اصرار پر، دونوں ٹولیاں اس امر پر متفق ہوجاتی ہیں کہ وہ اُسی شام ہائی وے کے نیچے ملیں گے، جہاں برنارڈو اور آئس کے درمیان گھونسوں کی لڑائی ہوگی۔ تب شرینک آن ٹپکتا ہے اور دونوں ٹولیاں ایک دوسرے سے دوستی ظاہر کرنے کا ناٹک کرتی ہیں۔ شرینک اس دھوکے میں نہیں آتا اور شارکس کو وہاں سے جانے کا حکم دیتا ہے۔ شرینک جیٹس سے لڑائی سے متعلق معلومات اگلوانے کی ناکام کوشش بھی کرتا ہے۔
اگلے دن برائیڈل شاپ (دکانِ عروس) پر، ماریا اپنی دوست سے اپنے جذبات کا اظہار کرتی ہے کہ کسی کی محبت میں گرفتار ہونا کتنا خوب صورت ہوتا ہے (’’I Feel Pretty/مجھے اچھا لگ رہا ہے‘‘)۔ دکان بند کرنے کے بعد، انیتا غلطی سے جھگڑے کا ذکر ماریا سے کر بیٹھتی ہے۔ تھوڑی دیر میں، جب ماریا سے ملاقات کے لیے ٹونی پہنچتا ہے تو انیتا دم بخود رہ جاتی ہے۔ دونوں کی جانب سے اظہارِ محبت پر، انیتا انھیں خبردار کرتی ہے کہ اگر برنارڈو کو اُن کے تعلق کی بابت علم ہو گیا تو کتنے خطرناک نتائج نکلیں گے۔ ٹونی کے ساتھ تنہائی کے لمحات میسر آنے پر، ماریا اُسے بتاتی ہے کہ اُسے جھگڑے کے بارے میں خبر ملی ہے اور جھگڑا اگرچہ صرف گھونسوں کی لڑائی تک محدود ہو چکا ہوتا ہے، وہ ٹونی سے وعدہ لیتی ہے کہ وہ اُسے مکمل طور پر رکوائے گا۔ ٹونی اُس سے وعدہ کرتا ہے اور پھر وہ دونوں اپنی شادی کی تقریب کے سپنے دیکھتے ہیں (’’One Hand, One Heart/ایک ہاتھ، ایک دل‘‘)۔
کردار
[ترمیم]- نتالی ووڈ بطور ماریا، برنارڈو کی چھوٹی بہن، چینو کی منگیتر، ٹونی سے محبت کرنے والی
- مارنی نکسن بطور ماریا کی آواز میں گیت گنگنانے والی
- رچرڈ بیمر بطور ٹونی، اپنے قریبی دوست رِف کے ساتھ ’دا جیٹس‘ کی بنیاد رکھنے والا، جو ڈاکٹر کے ڈرگ اسٹور میں کام کرتا ہے اور ماریا کی محبت میں گرفتار ہے
- جمی برینٹ، بطور ٹونی کی آواز میں گیت گانے والا
- رس ٹمبلین بطور رِف، ’دا جیٹس‘ کا راہنما، ٹونی کا قریبی دوست
- ریتا مورینو بطور انیتا، برنارڈو کی محبوبہ، ماریہ کی قریبی رازداں
- جارج چکیریس بطور برنارڈو، ’دا شارکس‘ کا راہنما، ماریا کا بڑا بھائی، انیتا کا مرد
- سائمن اوکلینڈ بطور لیفٹیننٹ شرینک، علاقے کا پولیس لیفٹیننٹ
- ولیم بریملے بطور آفیسر کرپکی، علاقے کا پولیس والا، شرینک کا دستِ راست
جیٹس[ترمیم]
جیٹ لڑکیاں[ترمیم]
غیر مذکور
|
شارکس[ترمیم]
شارکس لڑکیاں[ترمیم]
غیر مذکور
|
نغمے
[ترمیم]|
منظر 1
|
منظر 2
|
فلم سازی
[ترمیم]پزیرائی
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]بیرونی روابط
[ترمیم]- Official website

- ویسٹ سائیڈ اسٹوری آئی ایم ڈی بی پر (بزبان انگریزی)
- ویسٹ سائیڈ اسٹوری ٹی سی ایم موویز ڈیٹا بیس (TCM Movie Database) پر
- ویسٹ سائیڈ اسٹوری روٹن ٹماٹوز (Rotten Tomatoes) پر
- ویسٹ سائیڈ اسٹوری امریکی فلم انسٹی ٹیوٹ کیٹلاگ (American Film Institute Catalog) پر
| اعزازات | ||
|---|---|---|
| ماقبل سایونارا (1957)
|
اکیڈمی ایوارڈ یافتہ برائے بہترین معاون اداکار اور بہترین معاون اداکارہ |
مابعد دی لاسٹ پکچر شو (1971) |
- 1961ء کی فلمیں
- شخصیات کے بیرونی روابط کے سانچے
- انگریزی زبان کی فلمیں
- تاریخی رومانوی فلمیں
- یونائیٹڈ آرٹسٹس فلمز
- نیو یارک سٹی میں فلم سیٹ
- نیو یارک سٹی میں عکس بند فلمیں
- 1957ء میں سیٹ فلمیں
- 1961ء کی ڈراما فلمیں
- 1950ء کی دہائی میں سیٹ فلمیں
- نیو یارک (ریاست) میں فلم سیٹ
- 1960ء کی دہائی کی رومانوی ڈراما فلمیں
- 1960ء کی دہائی کی انگریزی زبان کی فلمیں
- رومیو اور جولیٹ پر مبنی فلمیں
- 1960ء کی دہائی کی امریکی فلمیں
- کچی آبادیوں میں سیٹ فلمیں
- اکیڈمی ایوارڈ برائے بہترین فلم فاتحین
- 1961ء کی موسیقانہ فلمیں
- ارون کوسٹل کی مرتب کردہ موسیقی پر مشتمل فلمیں
- جانی گرین کی مرتب کردہ موسیقی پر مشتمل فلمیں
- لیونارڈ برنسٹین کی مرتب کردہ موسیقی پر مشتمل فلمیں
- ساؤل چپلن کی مرتب کردہ موسیقی پر مشتمل فلمیں
- ریاستہائے متحدہ کی نیشنل فلم رجسٹری فلمیں
- موسیقانہ فلمیں
- 1960ء کی دہائی کی موسیقانہ فلمیں
- امریکی موسیقانہ فلمیں
- امریکی رومانوی فلمیں
- امیگریشن کے بارے میں فلمیں
- امریکی تاریخی رومانوی فلمیں
- امریکی موسیقانہ ڈراما فلمیں
- امریکی رومانوی موسیقانہ فلمیں
- ہسپانوی زبان کی فلمیں
- نسل پرستی کے بارے میں فلمیں
- ڈراموں پر مبنی فلمیں
- امریکی ڈانس فلمیں
- تعصب کے بارے میں فلمیں
- ولیم شیکسپیئر کے کاموں کی جدید موافقت
- بین نسلی رومانس کے بارے میں فلمیں
- اکیڈمی ایوارڈ برائے بہترین معاون اداکارہ جیتنے والی پرفارمنس پر مشتمل فلمیں
- امریکی گینگ فلمیں
- 1960ء کی دہائی کی گینگ فلمیں
- 1960ء کی دہائی کی تاریخی ڈراما فلمیں
- 1960ء کی دہائی کی تاریخی رومانوی فلمیں
- 1960ء کی دہائی کی موسیقانہ ڈراما فلمیں
- 1960ء کی دہائی کی رومانوی موسیقانہ فلمیں
- 1960ء کی دہائی کی ٹین ڈراما فلمیں
- 1960ء کی دہائی کی ٹین رومانوی فلمیں
- 1961ء کی امریکی فلمیں
- 1961ء کی انگریزی زبان کی فلمیں
- 1961ء کی رومانوی ڈراما فلمیں
- امریکی تاریخی ڈراما فلمیں
- بہترین میوزیکل یا کامیڈی پکچر گولڈن گلوب کے فاتحین
- انگریزی زبان کی موسیقانہ ڈراما فلمیں
- انگریزی زبان کی رومانوی موسیقانہ فلمیں
- ریاستہائے متحدہ میں نسل پرستی کے بارے میں فلمیں
- رابرٹ وائز کی ہدایت کاری میں بننے والی فلمیں
- رابرٹ وائز کی پروڈیوس کردہ فلمیں
- مینہٹن میں فلم سیٹ
- ارنسٹ لیہمن کی منظر نویسی میں بننے والی فلمیں
- انگریزی زبان کی جرم فلمیں
- میوزیکل پر مبنی فلمیں
- رقاصی فلمیں
- طے شدہ شادی کے بارے میں فلمیں
- ٹین فلمیں
- 1960ء کی دہائی کی جرم ڈراما فلمیں
- 1961ء کی جرم فلمیں
- امریکی ٹین ڈراما فلمیں
- امریکی ٹین موسیقانہ فلمیں
- امریکی ٹین رومانوی فلمیں
- انگریزی زبان کی رومانوی ڈراما فلمیں
- انگریزی زبان کی ٹین ڈراما فلمیں
- موافقت پر مبنی فلمیں
- فلمیں جن کے ہدایت کار نے بہترین ہدایت کاری کا اکیڈمی ایوارڈ جیتا
- امریکی رومانوی ڈراما فلمیں