مندرجات کا رخ کریں

ویکیپیڈیا:بہتر سے بہتر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

اردو دائرۃ المعارف مختلف خامیوں کے باوجود اب ایک نمویافتہ موقع روۓ خط بن چکا ہے اور ترقی پذیر مواقع کی فہرست سے نکال کر ترقی یافتہ مواقع کے شانا بشانہ کرنے کے لیۓ اس پر موجود تمام متحرک افراد کو اپنی سرگرمیاں نا صرف یہ کہ تیز تر رکھنا ہونگی بلکہ ان کو آپس میں مربوط و ہم آہنگ بھی رکھنا ہوگا کہ معصوم پرندوں کا غول بھی جب کسی دریا کی جانب کوچ کرتا ہے تو اپنا رخ ایک سمت میں کر لیتا ہے، گدھے کا رخِ رخشندہ مشرق کی جانب ہو تو اپنا روئے تاباں مغرب کی جانب کر کہ سواری کرلینے سے منزل تک پہنچنے کی امید کم ہی ہوتی ہے۔ ساتھیوں کے آپس میں بہ سرعت مشورے اور لائحۂ عمل تیار کرنے کے لیۓ ہی یہ صفحہ بنام بہتر سے بہتر تشکیل دیا جارہا ہے۔ دیگر معاملات طے کرنے کے لیۓ دیوان عام کا صفحہ کام کر رہا ہے اور یہاں صرف ان امور اور حکمت عملیوں کی تشکیل ہوگی جو کہ براہ راست فطری احساسات سے متعلق ہونگے۔

چند مجوزہ نکات

[ترمیم]
  • پرانے صارفین کو نۓ آنے والے صارفین کی ذہنی سطح کا اندازہ لگا کر ان سے گفتگو کرنا مناسب ہوگا
    • تمام صارف ایک جیسی ذہنی سطح نہیں رکھتے، کچھ ایسے صارف بھی آتے ہیں کہ جن پر فوری پابندی لگانا مجبوری ہوتا ہے اور کچھ ایسے صارف بھی آتے ہیں کہ جن کی تحریر پر اعتراض کرنے سے قبل ان سے مشورہ کرنا ضروری ہوتا ہے
  • گو ویکیپیڈیا پر منتظمین اور غیرمنتظمین میں کبھی کوئی فرق نظر نہیں آیا لیکن اس کے باوجود چند باتوں کا خیال ضروری ہے
    • منتظمین اور غیرمنتظمین کے فرق کے بجاۓ اردو ویکیپیڈیا کو ذمہ داروں اور غیرذمہ داروں میں فرق کرنا اھم ہوگا
    • ذمہ داروں اور غیرذمہ داروں کی اس تفریق کے لحاظ سے متعدد منتظمین ، غیرذمہ داروں کی فہرست میں اور متعدد صارفین ، منتظمین کی فہرست میں لکھے جانے کے حقدار نظر آتے ہیں
    • چونکہ فی الحال منتظمین کی فہرست کو مختصر کرنے پر کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا ہے اس لیۓ شائد نۓ منتظمین کا اندارج قابلِ اعتراض ٹہرایا جاۓ لیکن منتظمین کی طرح ایک صفحہ ---- اعزازی منتظمین ---- کے نام کا بھی ہونا چاہیۓ
  • اعزازی منتظیمن کے صفحے پر ان صارفین کا نام درج کیا جانا چاہیۓ کہ جن کا کام ان کے جذبے اور ذمہ داری کے احساس اور اردو دائرۃ المعارف سے وابستگی کا مظہر ہے، ان ناموں کا فیصلہ راۓ شماری سے کیا جاسکتا ہے

کم از کم تین

[ترمیم]
  • کیا یہ درست نا ہوگا کہ کسی صارف کی تحریر پر حملہ آور ہونے سے قبل کم از کم اس صارف کو تین بار پیغام دیا جاۓ اور تین روز تک انتظار کیا جاۓ؟
  • فوری طور پر خود چھرے تلواریں لے کر قلع قمع کر دینے سے اگر وہ صارف حساس ہوا تو یقینی طور پر مضمحل ہو جاۓ گا ، ہاں بے حساس صارف پر کوئی اثر نہیں پڑے گا کہ وہ تو ہوسکتا ہے دوبارہ نا آنے کے لیۓ ہی آیا ہو

تبادلۂ خیال پر تہذیب

[ترمیم]

جذباتی ٹھیس

[ترمیم]