مندرجات کا رخ کریں

ویکیپیڈیا:منتخب مضمون کا معیار

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

منتخب مضمون سے مُراد ایسا مضمون ہے جو ہر لحاظ سے بہترین اور عمدہ مواد و معلومات کا حامل ہو۔ اس میں نہ صرف مضمون سے متعلق تمام تر مواد جامع و مفصل انداز میں حوالہ جات کی مدد سے تحریر کئے جائیں بلکہ اس کے لکھنے کا انداز پیشہ ورانہ ہو اور اس میں موضوع کا مکمل احاطہ کیا گیا ہو۔ ویکیپیڈیا کے قواعد و ضوابط کے مطابق ایک منتخب مضمون میں درج ذیل خوبیاں ہونی چاہیے:

  1. مضمون میں:
    • (الف): تحریر: تحریر میں تسلسل اور اختصار ملحوظ رہے اور مضمون پیشہ ورانہ صفات سے ہم آہنگ ہو۔
    • (ب): مفصل: کسی بھی قسم کی اہم معلومات یا واقعات کی کمی یا نفی نہ ہو۔
    • (ج): درست حقائق: پیش کردہ تمام حقائق قابلِ تصدیق ہوں، جن کے لئے قابلِ اعتماد حوالہ جات فراہم کئے جائیں۔ قابلِ اعتماد حوالہ جات سے مُراد یہ ہے کہ وہ کسی متعلقہ و معروف ناشر کی طباعت ہوں اور مضمون میں بیان کئے گئے حقائق و واقعات کی تصدیق میں معاونت کرسکیں، ان کو حوالہ جات کہا جاتا ہے اور اس کے لئے مضمون میں علیحدہ سے ایک قطعہ ہوتا ہے، جس میں تمام حوالہ جات کی فہرست مہیا کی جاتی ہے۔
    • (د): غیر جانبدارانہ: تمام تر مواد، حقائق و واقعات غیر جانبدارانہ و غیر متعصبانہ اور غیر عقیدت مندانہ ہوں۔
  2. لکھنے کے انداز کو ملحوظ رکھنے کے ساتھ ساتھ درج ذیل باتوں کا خیال رکھیں:
    • (الف) سُرخی: آغاز میں ایک قطعہ دیباچہ مضمون کا ہو، جس میں اختصار کے ساتھ مضمون کا خلاصہ پیش کیا جائے تاکہ قاری ذہنی طور پر تیار ہوجائے کہ وہ کیا پڑھنے جا رہا ہے، مضمون کا یہ دیباچہ لازماً تین سے چار بڑے پیرا گراف پر مشتمل ہو۔
    • (ب) موزوں ڈھانچہ: سُرخیوں اور شہ سُرخیوں کا استعمال کرتے وقت مراتب ملحوظ رہے اور جہاں ضروری ہو وہاں جدول بھی استعمال کیے جائیں۔
    • (ج) اُصولی حوالہ جات: جہاں ضرورت ہو، وہاں حوالہ جات استعمال کیے جائیں اور جہاں حوالہ درکار ہو، وہاں[1]، اس طرح سے حوالہ دیا جائے۔ نیز حوالہ جات کے عناوین اور حواشی لازماً اردو میں ہوں۔
  3. تصاویر: تصاویر و دیگر صوتی سہولیات کا استعمال بھی ممکن ہے تاہم اس کے ساتھ اس کی وضاحت بھی ذیل میں لازمی طور پر دیں۔ تاہم کسی بھی قسم کی تصویر یا دیگر صوتی سہولیات کو استعمال کرنے سے پہلے یہ اطمینان کرلیں کہ وہ تصویر حقوقِ نقل کی خلاف ورزی کے زمرے میں نہ آئے۔
  4. متن: موضوع پر توجہ مرکوز رہے، متعلقہ معلومات کا مکمل احاطہ کیا جائے لیکن غیر ضروری تفصیلات میں جانے سے گریز کریں۔
  5. حجم: مضمون کا مواد سانچوں، حوالوں اور زمرہ جات کو چھوڑ کر کم از کم پچاس ہزار بائٹ سے زیادہ ہو۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. حوالہ جات

مزید دیکھیے

[ترمیم]