مندرجات کا رخ کریں

ویکیپیڈیا:پلک

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Mr. Twinkly
Mr. Twinkly

پلک (انگریزی: Twinkle) جاوا اسکرپٹ میں لکھا گیا ایک آلہ ہے جسے اصلاً انگریزی ویکیپیڈیا کے لیے تیار کیا گیا تھا۔ بعد ازاں فارسی ویکیپیڈیا سے اردو ویکیپیڈیا پر پلک کو درآمد کر کے فارسی سے اردو میں ترجمہ کیا گیا۔ ویکیپیڈیا کے انتظام و انصرام اور بنیادی انتظامی امور کی انجام دہی میں یہ آلہ انتہائی معاون اور صارفین کے درمیان خاصا مقبول ہے۔ مضامین اور دیگر ویکی صفحات کو تخریب کاری سے محفوظ رکھنا ہو، بے معنیٰ اور فضول صفحات کو حذف کرنا ہو، ان پر انتظامی ٹیگ چسپاں کرنا ہو، صارفین کو مختلف نوعیتوں کے پیغام یا انتباہات بھیجنے ہوں، ان تمام امور کو پلک کی مدد سے بہ سہولت اور چند ثانیوں میں نیم خودکارانہ انجام دیا جا سکتا ہے۔

خانۂ صارف

[ترمیم]
یہ صارف پلک کا استعمال کرتا ہے۔