سم (سمیات)
سُم (toxin) ایک ایسا زہریلا (poisonous) مادہ ہوتا ہے جو زندہ اجسام کے خلیات میں پیدا ہوتا ہے اور عام طور پر یہ ایک لحمیاتی اور یا مقترن لحمیاتی (conjugated protein) سالمے پر مشتمل ہوتا ہے لیکن پیپٹائڈ اور کسی دیگر قسم کا چھوٹا سالمہ بھی ایک سم کی شکل میں پایا جا سکتا ہے۔
گو سم کا لفظ عربی اور اردو میں بھی زہر (poison) کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے لیکن بہرحال poison کے لیے زہر کا ہی لفظ زیادہ مستعمل ہے اس لیے toxin کے لیے سم کا انتخاب کیا جا سکتا ہے اور اس کی جمع سُموم (toxins) کی جاتی ہے۔ اگر سم سے ہٹ کر ہی کوئی لفظ درکار ہو تو پھر زعاف یا ذیفان کے الفاظ بھی درست ہیں لیکن چونکہ اردو میں نہایت ہی اجنبی ہیں اور ایک مناسب متبادل سم کی موجودگی بھی ہے لہذا ان دونوں متبادلات کو نظر انداز کرتے ہوئے سم کا لفظ ہی اختیار کرنا بہتر معلوم ہوتا ہے۔ ایک اور وجہ سم کو اختیار کرنے کی یہ ہے کہ toxicology کے لیے عربی میں بھی اور اردو میں بھی سمیات (اور یا پھر جمع سے سمومیات) کا لفظ ہی آتا ہے جو سم سے ہی بنا ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ toxicology بذات خود toxic + logy سے بنایا گیا لفظ ہے یعنی یہ ثابت ہوا کہ toxin کے لیے سم کا لفظ ہی بہتر بھی ہے اور عربی و اردو میں toxic کے لیے مستعمل بھی ہے جبکہ poison کے لیے زہر کا لفظ ہی مناسب رہتا ہے۔ اب مسئلہ پیدا ہوتا ہے اس ماخذ سے بننے والے ایک اور شعبۂ علم کا جسے toxinology کہا جاتا ہے اور یہ بات نہایت منطقی ہے کہ چونکہ toxinology کا لفظ toxin + logy سے بنا ہے اس لیے اس کے لیے سم + یات سے بنا ہوا لفظ سمیات ہی مناسب ہوگا۔ جبکہ toxicology چونکہ toxic یعنی سم سے متعلق یا سام [1] اور یات سے ملکر بنا ہوا لفظ ہے اس لیے اس کا اردو متبادل سامیات (یعنی سم سے متعلق اثرات کا طبی علم) اختیار کیا جا سکتا ہے۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ ایک لغت میں toxic یعنی سام کا اندراج۔