ٹنڈو محمد خان
Appearance
سندھ کے ضلع ٹنڈو محمد خان اور تعلقہ ٹنڈو محمد خان کا صدر مقام، ایک شہر
بدین حیدرآباد برانچ لائن پر ایک ریلوے اسٹیشن ہے. سطح سمندر سے 36 فٹ بلند یہ شہر حیدرآباد سے 35 کلومیٹر. کراچی سے 168 کلومیٹر اور بدین سے 50 کلومیٹر کی دوری پر ہے، میر محمد خان تالپور شہوانی نے یہ علاقہ 1856ء میں آباد کیا. 1856ء میں میونسپلٹی کا درجہ حاصل ہوا. اپریل 2005ء میں ضلعی حیثیت ملی ازیں قبل ضلع حیدرآباد میں شامل تھا۔ چار بڑی شوگر ملیں ہیں۔ یہ شہر فلیلی کینال کے دائیں جانب واقع ہے۔ ضلع میں 8 پولیس اسٹیشن ہیں 2012ء میں سیشن کورٹ بنا،