پاکستانی کہاوتیں

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
  • پتلا دیکھا کہ لڑیے ناں۔ موٹا دیکھا کہ ڈریئے ناں۔
  • ماں مارے مارن ناں دیو‎یے۔
  • لالچی جھوٹے سے ھمیشہ دھوکا کھاتا ہے۔
  • ایک اکیلا دو گیارہ ۔
  • جب منہ کھاتا ہے تو آنکھیں شرماتی ہیں۔
  • درانتی ایک طرف سے اور دنیا دونوں طرف سے کاٹتی ہے۔
  • ہاتھ کنگن کو آرسی کیا، پڑھے لکھے کو فارسی کیا
  • ناچ نہ جانے آنگن ٹیڑھا
  • اندھے کو اندھیرے میں بڑی دور کی سوجھی
  • ہاتھی زندہ لاکھ کا مردہ سوا لاکھ کا
  • اندھوں کے آگے رونا اپنے دیدے کھونا
  • درخت اپنے پھل سے پہچانا جاتا ہے
  • جدھر دیکھا توا پرات، وہاں گائے دن بھر رات
  • اونٹ کے گلے میں بلی
  • نقار خانے میں طوطی کی آواز کون سنتا ہے
  • خالی ڈھول زیادہ بجتا ہے
  • جس کا کام اسی کو ساجھے
  • دودھ کا دودھ پانی کا پانی
  • بخشو بی بلی چوہا لنڈورا ہی بھلا
  • الٹی گنگا بہانا
  • حساب جوں کا توں کنبہ ڈوبا کیوں