مندرجات کا رخ کریں

پرورش کے انداز

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ایک بالغ شخص (غالبًا باپ) ااپنے ایک کم عمر بچے کا ہاتھ تھامے ہوئے ہے۔

پرورش کے انداز ایک نفسیاتی تجزیہ ہے کہ والدین اپنے بچوں کی پرورش کے لیے کس قسم کا انداز اختیار کرتے ہیں۔ حالاں کہ دنیا بھر میں کئی نمونے اور نظریے پیش کیے گئے، تاہم ادب میں باؤم رینڈ پرورش کے انداز (Baumrind parenting styles) کو ایک خاص مقام حاصل ہے کیوں کہ یہ عام والدین کے مطالعے پر مبنی۔ اس کے تحت جو چار عام پرورش کے انداز ہے ان کا احاطہ نیچے کیا گیا ہے۔

بااختیار یا تادیبی (Authoritarian or Disciplinarian) پرورش

[ترمیم]

اختیارات پسند والدین کے بارے میں اکثر یہ سمجھا جاتا ہے کہ یہ لوگ تادیبی انداز اپناتے پیں۔

  • یہ لوگ سخت تادیبی انداز سے پیش آتے ہیں جہاں سمجھوتے کا امکان کم ہوتا ہے۔ سزاؤں کا نفاذ عام ہے۔
  • بات چیت کا رخ زیادہ تر ایک طرفہ ہے: والدین سے بچوں کی جانب۔ اصولوں کو بنا سمجھائے نافذ کیا جاتا ہے۔
  • اس انداز کے والدین کم بچوں کی پرورش کرتے ہیں۔
  • اس طرز عمل میں توقعات زیادہ ہوتی ہیں اور لچک داری کم ہی دیکھی جاتی ہے۔[1]

اجازت دہندہ یا شمولیت پسند (Permissive or Indulgent) پرورش

[ترمیم]

اجازت دہندہ والدین عمومًا بچوں کو وہ سب کچھ کرنے دیتے ہیں جو وہ کرنا چاہتے ہیں اور یہ لوگ محدود رہ نمائی اور ہدایت دیتے ہیں۔ یہ انداز ماں باپ سے کہیں زیادہ دوستانہ ہے۔

  • ان کا تادیبی انداز سخت گیری کے اُلٹ ہے۔ ان کے یا تو محدود اصول ہیں یا پھر کچھ ہیں ہی نہیں۔ یہ لوگ زیادہ تر بچوں کو اپنے مسائل حل کرنے کا موقع کرتے ہیں۔
  • حالاں کہ یہ والدین بچوں سے کھل کر بات کرتے ہیں، مگر یہ بچوں کو خود اپنے فیصلے لینے دیتے ہیں بجائے اس کے کہ وہ انھیں کچھ کہیں۔
  • اس زمرے میں والدین گرمجوشی رکھتے ہیں زیادہ بچوں کی پرورش پسند کرتے ہیں۔
  • یہاں توقعات یا تو کم ہوتی ہیں یا والدین کی جانب سے طے شدہ نہیں ہوتی۔[1]

غیر شمولیت پسند (Uninvolved Parenting) پرورش

[ترمیم]

غیر شمولیت پسند والدین بچوں کو کافی آزادی دیتے ہیں اور عمومًا خود کو بچوں کی فیصلہ سازی کے راستے سے الگ رکھتے ہیں۔ کچھ والدین دانستہ طور اس طرح کی پرورش کا فیصلہ کرتے ہیں، جب کہ کچھ دوسرے پرورش ہی میں دل چسپی نہیں رکھتے یا اس بات کا انھیں یقین نہیں ہے کہ انھیں کیا کرنا چاہیے۔

  • اس پرورش میں کسی مخصوص طرز عمل کو بہ روئے نہیں لایا جاتا ہے۔ غیر شمولیت پسند ماں یا باپ اکثر بچے کو اپنی مرضی کے مطابق ہر کام کرنے دیتا ہے، غالبًا معلومات یا دیکھ ریکھ کی کمی کی وجہ سے ۔
  • بات چیت بہت کم ہوتی ہے۔
  • اس زمرے کے والدین پرورش پر بہت کم دھیان دیتے ہیں۔
  • یہاں توقعات یا تو کم ہوتی ہیں یا والدین کی جانب سے کچھ نہیں ہوتی ہیں۔[1]

ذمے دارانہ (Authoritative) پرورش

[ترمیم]

ذمے دار ماں باپ پرورش کے معاملات میں ایک واجبی رویہ رکھتے ہیں اور یہ لوگ اعلٰی اور واضح توقعات رکھتے ہیں۔ ان والدین کے بچے عمومًا خود تادیبی زندگی گزارتے ہیں خود کے بارے میں سوچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اس انداز کو بچوں کے لیے فائدہ مند تصور کیا گیا ہے۔

  • تادیبی اصول واضح ہیں اور ان کے پیچھے کی وجوہ سمجھائی جاتی ہیں۔
  • بات چیت اکثر ہوتی ہے اور یہ بچے کی سمجھ کی سظح پر ہوتی ہے۔
  • ذمے دارانہ ماں باپ پرورش پر خاص دھیان دیتے ہیں۔
  • توقعات اور مقاصد اعلٰی ہوتے ہوئے صاف طور پر بچوں کو سمجھائے جاتے ہیں۔ بچوں کا بھی مقاصد کے طے کرنے میں کچھ رول ہو سکتا ہے۔[1]

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ^ ا ب پ ت "What Is My Parenting Style? Four Types of Parenting"۔ 01 مئی 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 مارچ 2018 
  • dangx111 (5 Nov 2011)۔ "The Four Types of Parenting Styles"۔ 19 جنوری 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ [بہتر ماخذ درکار]
  • C. Barnhart، V. Raval، A. Jansari، P. Raval (2013)۔ "Perception of Parenting Style Among College Students in India and the United States"۔ Journal of Child Family Stud۔ 22: 684–693۔ doi:10.1007/s10826-012-9621-1 
  • M. Bornstein، D. Putnick (2012)۔ "Cognitive and Socioemotional Caregiving in Developing Countries"۔ Child Development۔ 83 (1): 46–61۔ doi:10.1111/j.1467-8624.2011.01673.x 
  • E. Pomeranz، Q. Wang۔ "The Role of Parental Control in Children's Development in Western and East Asia Countries"۔ Current Directions in Psychological Science۔ 18 (5): 285–289 

مزید مطالعات

[ترمیم]

بیرونی روابط

[ترمیم]