پرچم

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

پرچم یا جھنڈا دراصل رنگین کپڑے کا ایک ٹکڑا ہے جس پر خاص نقشہ یا خاکہ بنا ہوتا ہے اور اِسے بطورِ علامت کسی کھمبے پر لگایا جاتا ہے۔

تاریخ میں پرچم کا سب سے پہلے استعمال 2000 سال قبل چین اور یورپ میں رومی دَور میں ملتا ہے۔

پرچم کے کئی اقسام ہوسکتے ہیں، مثلاً:

  • قومی پرچم، کسی ملک یا قوم کی علامت۔
  • پھریرا (ensign)، ایک خاص قسم کا پرچم جو بحری جہازوں اور بیڑوں پر استعمال کیا جاتا ہے۔
  • پرچمدار (rank sign)، ایک خاص نشانی پرچم جو ریاست کے صدر کے ساتھ ساتھ دوسرے عسکری افسران اپنا عہدہ یا منصب ظاہر کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
  • اشارتی پرچم، ایک بحری جہاز سے دوسرے بحری جہاز یا خشکی پر لوگوں کو پیغام پہنچانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
  • پرچم کو بسا اوقات کسی کاروبار، مدرسہ، سیاسی جماعت یا دوسری تنظیموں کی علامت کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
دُنیا کا یہ نقشہ ہر ملک کا قومی پرچم دکھارہا ہے

مزید دیکھیے[ترمیم]

بیرونی روابط[ترمیم]