پورٹر کا 5 فورسز تجزیہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
پورٹر کے 5 فورسز کی گرافیکل پیش کش

مائیکل پورٹر، بزنس سٹریٹیجی کا مشہور پروفیسر ہے۔ ان کا ایک فریم ورک ماڈل ورٹر کا 5 فورسز ماڈل یا ورٹر کا 5 فورسز تجزیہ کہلاتا ہے جو کسی کو کوئی بھی نیا بزنس شروع کرنے سے پہلے اس کا اچھی طرح تجزیہ کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔ یہ فریم ورک کسی بھی بزنس کا 5 مختلف جہتوں سے تجزیہ کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

پانچ قوتیں[ترمیم]

مثال کے طور اگر آپ اپنے محلے میں چکن شوارما کا کاروبارشروع کرنا چاہتے ہیں تو آپ پورٹر کے ماڈل کے تحت اس کا تجزیہ ان نکات کی روشنی میں کیا جائے گا۔

مقابلے باری[ترمیم]

یعنی کاروبار میں پہلے سے کتنی مقابلہ بازی ہے؟۔ اگر تو آپ کے محلے میں پہلے سے ہی ایک یا ایک سے زائد شوارما شاپس موجود ہیں جن کا بزنس چل بھی رہا ہے تو پھر آپ ایک ایسے علاقے میں، ایک ایسا کاروبار شروع کرنے جا رہے ہیں جہاں مقابلہ بازی یا کمپی ٹیشن پہلے سے ہی بہت ہے۔ .اب آپ کو یا تو ان سے اچھی کوالٹی متعارف کروانی ہوگی یا پھر اپنی قیمتیں ان سے کم رکھنی ہوں گی۔ ایک جیسی قیمت اور کوالٹی پر آپ کے اس بزنس کو چلنا مشکل ہوگا۔

بارگیننگ پاور آف کسٹمرز[ترمیم]

یعنی گاہکوں کی سودے بازی کی طاقت۔ آپ کے جو بھی متوقع گاہک ہیں، کیا ان کے پاس پہلے سے آپشنز موجود ہیں؟ اگر وہ شوارما نہیں کھاتے، تو کیا وہاں اسی پرائس رینج میں دوسری آپشنز جیسا کہ انڈہ شامی برگر، چکن برگر وغیرہ موجود ہیں؟ کیا وہاں ایسے دوسرے ملتے جلتے ریسٹورنٹس موجود ہیں جو آن لائن یا بزریعہ فون آرڈر گھر پر ڈیلیور کرتے ہیں؟ اگر ایسا ہے تو آپ کے پاس اس کے علاوہ اور کوئی آپشن نہیں کہ اپنے کسٹمرز کی ڈیمانڈ کے مطابق اپنی پراڈکٹ کی کوالٹی اور قیمت متعین کریں، ورنہ وہ کسی دوسرے کے پاس چلے جائیں گے۔

بارگیننگ پاور آف سپلائیرز[ترمیم]

یعنی آپ کو خام مال مہیا کرنے والوں کی سودے بازی کی طاقت۔ ایک شوارما شاپ کے مالک کے طور پر آپ کا سب سے بڑا سپلائیر ہوتا ہے چکن کا گوشت بیچنے والا۔ دوسرا سپلائر ہوگا شوارما بریڈ بنانے والا۔ پاکستان میں اس وقت پولٹری اور بیکری، دونوں ہی کاروبار بہت تیزی سے پھل پھول چکے ہیں اس لیے چکن سپلائیر بہت آچکے ہیں جو آپ کو کم سے کم قیمت پر مال دے سکتے ہیں۔ ان حالات میں آپ کے سپلائیر کے پاس بارگیننگ پاور کم ہوتی ہے کیونکہ آپ کسی بھی لمحے اس کے ساتھ بزنس ختم کرکے کسی اور سے ڈیل کرسکتے ہیں۔ چنانچہ اس فیکٹر کے مطابق آپ کے لیے حالات بہت سازگار ہیں چاھے آپ کہیں بھی شوارما شاپ شروع کرنا چاہیں۔

متبادل پراڈکٹس کا موجود ہونا[ترمیم]

پاکستان جیسے ملک میں چکن شوارما کا متبادل انڈہ شامی برگر اور چکن برگر یا چکن رول ہیں۔ لیکن جس تیزی سے شوارما مقبول ہوا ہے، یہ پراڈکٹ مستقبل قریب میں اپنی جگہ بنائے رکھے گی اور شاید تبدیل نہ ہوپائے۔ لیکن چونکہ چکن اور بریڈ کے اجزا پر مشتمل اور بہت سی آپشنز موجود ہیں، اس لیے اس فیکٹر کو آپ بالکل نظر انداز نہیں کرسکتے۔

نئے بزنس مین کا اس فیلڈ میں آنا کتنا آسان ہے؟[ترمیم]

پانچواں فیکٹر یہ ہے کہ اگر آپ نے کامیابی سے اپنی شوارما شاپ لانچ کربھی لی، لیکن کسی بھی لمحے میں آپ جیسا کوئی اور بھی آپ کے برابر ایسی شاپ کھول سکتا ہے یا نہیں؟ کچھ بزنسز ایسے ہوتے ہیں جن میں انٹری لینا اتنی آسان نہیں ہوتی، جیسے کہ پیپسی اور کوک۔ ان کے مقابلے میں اگر کوئی آ بھی جائے تو وہ ٹک نہیں سکتا۔ اس کے لیے بہت بڑی انوسٹمنٹ درکار ہوگی اور ساتھ میں ہیوج مارکیٹنگ بجٹ۔ اس کے مقابلے میں ایک شوارما شاپ کوئی بھی کسی بھی وقت کھول سکتا ہے۔ اس لحاظ سے یہ فیکٹر آپ کی فیور میں نہیں جاتا۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]