پھولی ہوئی رگیں

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
پھولی ہوئی رگیں
پھولی ہوئی رگوں سے متاثرہ ٹانگ
تلفظ
اختصاصعروقی سرجری, امراض جلد[1]
علاماتکوئی بھی نہیں، متاثرہ حصہ میں معمولی درد[2]
مضاعفاتاخراج خون, سطحی طور پر شریاں میں خون کا جم جانا[2][1]
خطرہ عنصرموٹاپا، کافی ورزش نہ کرنا، ٹانگوں کا حادثہ، خاندانی تاریخ، حمل[3]
تشخیصی طریقہجانچ کی بنیاد پر[2]
مماثل کیفیتدائروی عروقی بیماری,شریانوں کی کمی, محیطی عصبی عارضہ[4]
علاجدبائو والی جرابیں، ورزش، سکلیرو تھراپی، سرجری[2][3]
تشخیض مرضعام طور پر دوبارہ ہوتا ہے[2]
تعددبہت عام[3]

پھولی ہوئی رگیں یا ویریکوز رگیں وہ سطحی رگیں ہیں جو سوجن کی وجہ سے پھولی اور مڑی ہوئی ہوتی ہیں۔ [2] [1] یہ عام طور پر وہ ٹانگوں میں جلد کے بالکل نیچے ہوتی ہیں۔ [3] عموما ان کی علامات بہت کم ہوتی ہیں لیکن کچھ کو اس حصے میں بھرے پن کا احساس یا درد کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ [2] پیچیدگیوں میں خون بہنا یا سطحی طور پر خون کا جم جانا شامل ہو سکتے ہیں۔ [2] [1] جب فوطوں (سکروٹم) میں رگیں پھولتی ہیں تو اسے ویریکوسیلے کے نام سے جانا جاتا ہے جبکہ مقعد کے آس پاس کے پھولی رگوں کو بواسیر کہتے ہیں۔ [1] ویریکوز رگیں اپنے جسمانی، سماجی اور نفسیاتی اثرات کی وجہ سے معیار زندگی کو منفی طور پر متاثر کر سکتی ہیں۔ [5]

اس عارضہ کی اکثر کوئی خاص وجہ نہیں ہوتی۔ [2] خطرے کے عوامل میں موٹاپا ، ناکافی ورزش، ٹانگوں کا حادثہ اور اس حالت کی خاندانی تاریخ شامل ہیں۔ [3] دوران حمل میں خواتین میں عام طور پراس سے متاثر ہوتی ہیں۔ [3] کبھی کبھار یہ دائمی رگوں کی کمی یا کم کارکردگی کے نتیجے میں ہوتے ہیں۔ [2] جس کی وجہ ، بنیادی میکانزم میں رگوں میں کمزور یا خراب والوز شامل ہیں۔ [1] تشخیص عام طور پر معائنے کے ذریعے کی جاتی ہے اور الٹراساؤنڈ کے ذریعے مدد حاصل کی جا سکتی ہے۔ [2] اس کے برعکس مکڑی کے جالے والی رگوں(اسپایڈر وین) میں باریک رگیں شامل ہوتی ہیں اور وہ چھوٹی ہوتی ہیں۔ [1] [6]

علامات اور ظاہری شکل کو بہتر بنانے کے مقصد کے ساتھ علاج میں طرز زندگی میں تبدیلیاں یا طبی طریقہ کار شامل ہو سکتا ہے۔ [1] طرز زندگی کی تبدیلیوں میںدبائو والی جرابیں ، ورزش، ٹانگوں کو اونچا کرنا اور وزن میں کمی شامل ہو سکتی ہے۔ [1] طبی طریقہ کار میں سکلیروتھراپی ، شعاعی سرجری اور رگوں کو اتارنا شامل ہیں۔ [2] [1] علاج کے بعد اکثر دوبارہ ہونا ممکن ہے۔ [2]

رگیں پھول جانا بہت عام ہے، جو کسی وقت تقریباً 30فیصد لوگوں کو متاثر کرتا ہے۔ [3] [7] یہ عمر کے ساتھ زیادہ عام ہو جاتا ہے۔ [3] خواتین مردوں کے مقابلے میں تقریباً دگنا متاثر ہوتی ہیں۔ [6] پھولی رگوں کو پوری تاریخ میں بیان کیا گیا ہے اور کم از کم 400 عیسوی کے بعد سے سرجری کے ذریعے علاج کیا جا رہا ہے [8]

حوالہ جات:[ترمیم]

  1. ^ ا ب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د "Varicose Veins"۔ National Heart, Lung, and Blood Institute (NHLBI)۔ 21 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 جنوری 2019 
  2. ^ ا ب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ "Varicose Veins - Cardiovascular Disorders"۔ Merck Manuals Professional Edition (بزبان انگریزی)۔ 21 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 جنوری 2019 
  3. ^ ا ب پ ت ٹ ث ج چ "Varicose Veins"۔ medlineplus.gov۔ 23 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 جنوری 2019 
  4. Terry Mahan Buttaro، JoAnn Trybulski، Patricia Polgar-Bailey، Joanne Sandberg-Cook (2016)۔ BOPOD - Primary Care: A Collaborative Practice (بزبان انگریزی)۔ Elsevier Health Sciences۔ صفحہ: 609۔ ISBN 9780323355216۔ 21 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 جنوری 2019 
  5. Lumley, E; Phillips, P; Aber, A; Buckley-Woods, H; Jones, GL; Michaels, JA (April 2019). "Experiences of living with varicose veins: A systematic review of qualitative research". Journal of clinical nursing. 28 (7–8): 1085–1099. doi:10.1111/jocn.14720. PMID 30461103.
  6. ^ ا ب "Varicose veins and spider veins"۔ womenshealth.gov (بزبان انگریزی)۔ 15 December 2016۔ 21 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 جنوری 2019 
  7. "Varicose veins Introduction - Health encyclopaedia"۔ NHS Direct۔ 8 November 2007۔ 09 نومبر 2007 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 جنوری 2019 
  8. Peter Gloviczki (2008)۔ Handbook of Venous Disorders : Guidelines of the American Venous Forum Third Edition (بزبان انگریزی)۔ CRC Press۔ صفحہ: 6۔ ISBN 9781444109689۔ 21 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 جنوری 2019