مندرجات کا رخ کریں

پیشہ ورانہ ڈگری

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

پیشہ ورانہ ڈگری (انگریزی: Professional degree) ایک ایسی تعلیمی سند ہے جو کسی کو ایک مخصوص پیشے کے لیے تیار کرتی ہے۔ مثلًا، ایک سول انجینئر کو سڑکوں کی تعمیر کے بارے وافر معلومات ہوتی ہیں، ایک آرکیٹیکٹ یا معمار عمارت سازی کے مختلف مراحل اور ان کے لوازم سے بخوبی واقف ہوتا ہے۔ ایک صحافت کے کورس سے فارغ صحافی، عملی صحافت، اخباری روداد نویسی، ادارت، حقوق نسخہ، چھپوائی اور الیکٹرانک ذرائع ابلاغ کے فرق اور اسی طرح کی کئی باریکیوں سے واقف ہوتا ہے۔ ایک قانون کا طالب علم عائلی اور فوجداری قوانین، عدالتی کار روائیوں کی نزاکتوں اور دستوری اور قانون سازی کے بنیادی پہلوؤں سے بخوبی واقف ہوتا ہے۔ پیشہ ورانہ ڈگری حاصل کرنے کے لیے طالب علموں کو عملی دنیا میں کام بھی کرنا ہوتا ہے، وہ اکثر کسی رواں موضوع پر ایک رپورٹ بھی تیار کرتے ہیں اور اس طرح سے حقیقی دنیا میں کام کرنے کے لیے تیار بھی ہوتے ہیں۔پیشہ ورانہ ڈگریاں پیچلر اور ماسٹر دونوں سطح پر ہوتی ہیں۔ ماسٹر کی سطح پر پیشہ ورانہ کورس میں کسی مخصوص شعبے میں اور بھی باریک مطالعے کی ضرورت ہوتی ہے۔ مثلًا ایک ایم بی بی ایس ڈاکٹر تقریبًا ہر مرض اور اس سے متعلق دوا کے بارے میں عمومی معلومات رکھ سکتا ہے، تاہم ایک ایم ڈی میں مزید باریکی کے مطالعات ہو سکتے ہیں، مثلًا ایک شعبہ نسوانیات ہے جو نسائی امراض اور زچگی سے متعلق ہے، امراض چشم آنکھوں کے امراض سے متعلق ہوتی ہے۔

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]