پیغام ٹی وی
یہ ایک یتیم صفحہ ہے جسے دیگر صفحات سے ربط نہیں مل پارہا ہے۔ براہ کرم مقالات میں اس کا ربط داخل کرنے میں معاونت کریں۔ |
پیغام ٹی وی Paigham TV | |
---|---|
ملکیت | ? |
ہیئت تصویر | 576i (ایس ڈی ٹی وی 16:9, رخی تناسب), 1080i (ایچ ڈی ٹی وی) |
نعرہ | عالمگیر پیغام (The Universal Message) |
ملک | ![]() |
صدر دفاتر | اسلام آباد |
ساتھی چینلز | Peace TV Haq TV Kitaab TV Shifa TV |
ویب سائٹ | پیغام ٹی وی-سرکاری |
پیغاام ٹی وی ایک اسلامی ٹیلی ویژن ہے جو اردو زبان میں نشریات کرتا ہے۔ یہ چینل پاکستان میں قائم ہوا۔ اور اس کا منصوبہ صرفھہ اسلام کا پیغام پہنچانا ہے۔ مذہبی منافرت اور مسلکی تعصب سے پاک یہ ٹی وی چینل وقت کی ایک اہم ترین ضرورت کو پورا بھی کر رہا ہے اور ساتھ ہی ساتھ مسلمانوں کی دینی تربیت بھی۔
رمضان المبارک میں خصوصی نشریات پیش کی جا رہی ہیں، جن کا نام پیغام رمضان ہے۔ سحری کی نشریات میں نصرت علی اور افطار کی براہ راست نشریات میں کامران زاہد میزبانی کے فرائض بہ احسن و خوبی سر انجام دے رہے ہیں۔
پیغام ٹی وی کا قیام ::
پیغام ٹی وی کا قیام امام کعبہ شیخ عبدالرحمن السدیس کی سربراہی میں 2011ء میں عمل میں لایا گیا تھا۔پیغام ٹی وی کمرشل چینل نہیں ہے،بلکہ یہ ایک اسلامی فلاحی ٹی وی ہے،جو لوگوں کے تعاون اور صاحب حیثیت افراد کے مالی تعاون سے اس وقت رواں دواں اور اس کی نشریات دنیا کے 65 ممالک سمیت پورے پاکستان میں دیکھی اور سنی جاتی ہیں،بلکہ اب تو پیغام ٹی وی کا یہ عظیم سفر برطانیہ سے بھی شروع ہو چکا ہے، یعنی پیغام ٹی وی یوکے کے نام سے بھی وجود میں آ چکا ہے۔
پیغام ٹی وی پشتو زبان میں بھی شروع ہو چکا ہے اور اپنی نشریات لوگوں تک پہنچا رہا ہے۔ پیغام ٹی وی پشتو میں شروع کرنے کا مقصد ہی بنیادی طور پر پسماندہ علاقوں تک ایک تو علم کا فروغ اور دوسرا ان کی آواز حکام بالا تک پہنچانا ہے۔اس وقت پیغام ٹی وی کے چار مختلف چینل بیک وقت کام کر رہے ہیں اور پیغام ٹی وی پاکستان کا واحد ٹی وی چینل ہے جس پر پانچ وقت اذان کی نشریات کے علاوہ چوبیس گھنٹے قرآن کی تلاوت اور ترجمہ چلایا جاتا ہے تا کہ لوگوں میں قرآن کا علم پھیل سکے۔ اس کے علاوہ پیغام ٹی وی کا ڈیجیٹل ورژن بھی کام کر رہا ہے۔پیغام ٹی وی کی موبائل ایپ بھی ہے یعنی گوگل پلے سٹور سے اسے با آسانی کسی بھی اینڈرائڈ موبائل میں انسٹال کیا جا سکتا ہے اور اس کی مدد سے آپ گھر ہوں یا کہیں سفر میں ہوں اس کی نشریات سے مستفید ہو سکتے ہیں۔ امام کعبہ شیخ عبدالرحمن السدیس اس ٹی وی چینل کی نگرانی کا کام بھی کرتے ہیں اس کے علاوہ چینل کے چودہ ڈائریکٹر ہیں جن کا تعلق مختلف ممالک سے ہے اور یہ تمام کے تمام اصحاب علم، قرآن و حدیث کے عالم اور جید لوگ ہیں۔پیغام ٹی وی پر چلنے والا مواد ان ہی کی نگرانی میں نشر ہوتا ہے، کیونکہ پیغام ٹی وی ایک اسلام فلاحی چینل ہے تو امام کعبہ شیخ عبدالرحمن السدیس اس کی بطور خاص نگرانی کرتے ہیں
پاکستان میں مرکزی جمعیت اہلحدیث کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر اس کے چیئرمین ہیں،جبکہ سی او او یعنی چیف آپریٹیو آفیسر کے فرائض حافظ ندیم احمد سر انجام دے رہے ہیں۔ یہ دونوں شخصیات کسی تعارف کی محتاج نہیں اور یہ پاکستان میں قرآن و سنت کا پیغام،پیغام ٹی وی کے ذریعے گھر گھر پہنچانے کے لئے کوشاں ہیں