پی 53 (لحمیہ)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
یہاں جائیں: رہنمائی، تلاش کریں
P53.png
p53 لحمیہ (نیلا) جو ڈی این اے سے بندھن بناتا ہے (نارنجی)؛ زنک آئون (سبز) بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔
بمطابق پی ڈی بی شناخت 1TUP
لحمیہ 53
شناختساز
علامات TP53
اینٹریز 7157
او ایم آئی ایم 191170
حوالۂ متوالیت NM_000546
پی ڈی بی 2BIN
دیگر معطیات
مقام لونی جسیمہ 17 p13.1

P53 لحمیہ ایک انتساخی فاعل (transcription factor) ہے جو خلوی چکر (cell cycle) کی نظمیت کو قائم کرتا ہے اور اس کا تحفظ کرتا ہے۔ اور چونکہ خلوی چکر میں بینظمی کی وجہ سے ہی خلیات کی بے قابو نشونما شروع ہوتی ہے اور اس بے قابو نشونما سے ہی سرطان (cancer) نمودار ہوتا ہے لہذا یہ بات کہی جاسکتی ہے کہ p53 لحمیہ اصل میں وراثہ کابت الورم (tumor suppressor gene) کے طور پر کام کرتا ہے اور جاندار کو سرطان سے بچاتا ہے۔ اگر اس لحمیہ کو پیدا کرنے والے وراثے (gene) میں کوئی طفرہ (mutation) پیدا ہوجائے تو یہ ظاہر ہے کہ اس کے ترجمے (translation) سے بننے والا یہ p53 لحمیہ بھی نقص یافتہ ہوگا اور اپنا کام (یعنی خلوی چکر کی نظمیت کرنا) درست انجام نہیں دے پائے گا جس کے باعث سرطان پیدا ہوجانے کے امکانات وسیع ہوجائیں گے۔ اس p53 لحمیہ کو تیار کرنے والا وراثہ بھی اسی کے نام پر p53 وراثہ کہلایا جاتا ہے۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

\