چترا
چترا | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 25 فروری 1965ء چینائی ضلع |
وفات | 21 اگست 2021ء (56 سال) |
وجہ وفات | بندش قلب |
طرز وفات | طبعی موت |
شہریت | بھارت |
عملی زندگی | |
پیشہ | ادکارہ ، فلم اداکارہ ، ٹیلی ویژن اداکارہ |
پیشہ ورانہ زبان | ملیالم |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
چترا (21 مئی 1965 - 21 اگست 2021) ایک ہندوستانی اداکارہ تھیں جو ملیالم سنیما کی مشہور و معروف اداکارہ کے طور پر جانی جاتی ہیں[1][2][3][4]۔ انھوں نے سو سے زائد فلموں میں اداکاری کی تھی۔ انھوں نے 1983 میں اپنی پہلی فلم اتکلاشم میں پریم نذیر اور موہن لال کے ساتھ کام کیا۔ انھیں "نالنائی چتھرا" کا لقب دیا گیا ان کی وجہ شہرت ایک آئل کمپنی کا اشتہار بنا جس میں انھوں نے اداکاری کے جوہر دکھائے۔
ذاتی زندگی
[ترمیم]وہ اکیس مئی 1965 کو کوچنئی میں مادھون اور دیوی کے گھر پیدا ہوئیں۔ تین بچوں میں ان کا نمبر دوسرا تھا۔ ان کی ایک بڑی بہن دیپا اور ایک چھوٹی بہن دیویا ہے۔ انھوں نے آئی سی ایف ہائر سیکنڈری اسکول، چنئی میں تعلیم حاصل کی[5]۔ انھوں نے دسویں جماعت تک تعلیم حاصل کی اور پھر فلمی مصروفیت کی وجہ سے اپنی پڑھائی جاری نہیں رکھ سکیں۔
شادی
[ترمیم]ان کی شادی 1990 سے وجئے راگھون سے ہوئی تھی۔ ان کی ایک بیٹی ہے۔انھوں نے اپنی شادی کے بعد فلموں سے ریٹائرمنٹ لے لی۔ وہ اپنے خاندان کے ساتھ چنئی کے سالیگرام میں مقیم تھیں۔ انھوں نے تامل سیریلز میں بھی اداکاری کی۔
فلمیں اور ٹی وی
[ترمیم]ہندی فلمیں
[ترمیم]سال 1982 میں فلم رضیہ میں کام کیا۔
سال 1984 میں فلم ایک نئی پہیلی میں کام کیا۔
تیلگو فلمیں
[ترمیم]سال 1981 میں فلم امواسیہ چندروڈو میں بطور سلوچنا
سال 1983 میں فلم گاجو بومالو
سال 1986 میں فلم پادھاریلا امائی
سال 1988 میں فلم نیتی سواتنترم میں بطور بے بی
سال 1988 میں فلم اندرا دھناسو میں بطور ارونا
سال 2005 میں فلم پریمنچکا میں بطور نکیتا کی ماں
ٹی وی
[ترمیم]مناسی (دوردرشن ملیالم)
کیلاو مناسو (راجشری تمل)
آسیگل
ادھوگستان
ساریوم الائی تھپم الائی - مائیکرو تھوڈر میکرو سنتھنیگل
ناگما (تیلگو) بطور اندرانی
کاناواروکاگا (سن ٹی وی)
وفات
[ترمیم]فلموں اور ٹی وی سے ریٹائرمنٹ کے تقریبا اٹھارہ سالوں کے بعد انھوں نے پھر ایک فلم کی اور فلموں کو چھوڑنے کی وجہ بچوں کی دیکھ بھال بتایا، وہ زیادہ فلمیں نہ کر سکیں اور حرکت قلب بند ہو جانے سے جلد دنیا سے رخصت ہو گئیں۔ وہ 21 اگست 2021 کو چنئی میں اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "Popular South Indian actor 'Nallenai' Chitra passes away"۔ The News Minute (بزبان انگریزی)۔ 2021-08-21۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 اگست 2021
- ↑ "Chitra - Malayalam actress"۔ Mallu Movies۔ 08 اکتوبر 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 اگست 2013
- ↑ Chithra - cinediary
- ↑ "Chithra Profile"۔ Metromatinee۔ 03 جولائی 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 اگست 2013
- ↑ "ലൊക്കേഷനില് ആരോടും സംസാരം പാടില്ല; ഷൂട്ടിങ് തീര്ന്നാല് നേരെ മുറിയിലേക്ക്.. തടവറയിലടച്ച ജീവിതം, ചിത്ര തുറന്ന് പറയുന്നു"۔ www.mangalam.com (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 اگست 2021
- 1965ء کی پیدائشیں
- 25 فروری کی پیدائشیں
- 2021ء کی وفیات
- 21 اگست کی وفیات
- تیلگو ٹیلی ویژن کی اداکارائیں
- تمل ٹیلی ویژن کی اداکارائیں
- اکیسویں صدی کی بھارتی اداکارائیں
- ملیالم ٹیلی ویژن کی اداکارائیں
- بھارتی فلمی اداکارائیں
- کنڑا سنیما کی اداکارائیں
- بھارتی ٹیلی ویژن اداکارائیں
- بیسویں صدی کی بھارتی اداکارائیں
- تمل سنیما کی اداکارائیں
- کوچی کی اداکارائیں
- ہندی سنیما کی اداکارائیں
- ملیالم فلمی اداکارائیں
- تیلگو سنیما کی اداکارائیں