چنجاٹھ
Chanjath | |
---|---|
قصبہ | |
سرکاری نام | |
ملک | پاکستان |
ریاست | آزاد کشمیر |
ضلع | ضلع نیلم |
منطقۂ وقت | پاکستان کا معیاری وقت (UTC+05:00) |
چنجاٹھ (انگريزی: Chanjath) پاکستان کی ریاست آزاد کشمیر کا ایک قصبہ جو ضلع نیلم میں واقع ہے۔ یہ وادی نیلم کا ایک گاؤں جو تاریخی حیثیت رکھتا ہے.
گاؤں چنجاٹھ کا نام زمانہ قدیم سے ہے یہاں پانی کے برتن میں چاند کا عکس دیکھ کر مہینوں اور عید کا چاند دیکھا جاتا تھا اوریہ آٹھ کونوں والا گاؤں ہوتا تھااسکا نام انہی دو لفظوں کے کچھ اجزاء کو ملا کرمثلآ چاند کا (چن) اور کونوں کی تعداد کے (آ ٹھ) دونوں چن اورآ ٹھ کو ملا کربنایا گیا ہے جو بعد میں وقت کے ساتھ بدلتے بدلتے چنجاٹھ بن گیا اور اب چنجاٹھ جانا اور پہچانا جاتا ہے۔ ابتدا میں اس گاؤں میں پانچ بھائی اور ایک چا چا مُغل خاندان سے آباد ہوئے اور اَس کے بعد ایک ایک کر کے کیانی خاندان، عباسی خاندان، متراوی خاندان،شیخ خاندان، تُرک خاندان،سُلہریا خاندان،اور چوھدری خاندان آباد ہوئے۔ موجودہ وقت میں گاؤں کے اندر 350 کے قریب گھر اور تقریبا 3,000 ہزار کے قریب لوگ آباد ہیں۔ سب سے پہلے گاؤں میں میاں عبد الرحیم صاحب اور ان کے بھائی بیٹے اور بھتیجے آکر آباد ہوئے۔ قاضی علی محمد صاحب جو میاں عبد الرحیم صاحب کے بیٹے تھے وقت کے قاضی تھے۔ ان کی بھتیجے سلطان الملوک بادشاہ وقت کے ولی کامل تھے اللّہ تعالیٰ نے ان کی سات پشتوں تک ولایت کا سلسلہ جاری کیا ہے جو اب بھی کئیاں شریف منگل دھار میں جاری و ساری ہے۔ان کے بیٹے جن کا نام نظام الدین کیانوی کے وارث اس وقت۔بھی گدی نشین موجود ہیں۔ اور مزارات بھی موجود ہیں۔ اس گاؤں کا قبرستان ایک شخص کی وقف کردہ زمین کے اندر بنایا گیا ہے جو وادی نیلم کے تقریبا سب سے بڑے چند ایک اجتماعی قبرستانوں میں سے ایک ہے۔ اس گاؤں کو ایک اور یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ اس میں آب پاشی کے پانی کا ایک وسیع نظام موجود ہے جو پاکستان بننے سے پہلے کا ہے۔ قلم دین صاحب کی سرپرستی میں کلکور کٹھہ پیراں کے نالے سے چنجاٹھ تک یہ تقریباً 11 کلومیٹر لمبی کوہل ہے۔
اس گاؤں کی مٹی کو لس مٹی کہا جاتا ہے جو پھلوں کے لیے نہایت موزوں ہے یہی وجہ ہے کہ چنجاٹھ ک ا سیب پورے وادی نیلم میں مشہور ہے۔ پہلے پہل اسے مارکیٹ میں لے جانے میں دقت کا سامنا تھا لیکن 2019 میں روڈ گاؤں تک مکمل ہوجانے کی وجہ سے مارکیٹ تک سپلائی آسان ہے۔
- ↑ ناگ سے نیلم تک