چکیاہ (مانسہرہ)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

چکیاہ کو چکیاء بھی لکھا جاتا ہے۔ انگلش میں Chakia لکھا جاتا ہے۔ گاؤں چکیاہ ، پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ڈویژن ہزارہ میں ضلع مانسہرہ کے شہر مانسہرہ سے پانچ کلومیٹر کے فاصلے پر مشرق کی جانب واقع ہے۔ خیبر پختونخوا کا اختصار "کے پی کے" (KPK) ہے۔ 2017 کی مردم شماری کے مطابق چکیاہ کی آبادی 6784 افراد پر مشتمل تھی جن میں سے سینکڑوں لوگوں نے 8 اکتوبر 2005 میں بالاکوٹ اور اس کے مضافات سے چکیاہ ہجرت کی۔ چکیاہ کے مشہور علاقے "میرا، دوراہا، بالائی جبڑ، نشیبی جبڑ، بالائی موہری، نشیبی موہری، ملکانہ، تَتُورے، پارلی چھم، چَلبُوترہ، کوٹہ دی بانڈی، بارہ مُولہ مَنُّوں، سوکا، پَنجو، پینگل اور دَکَھن" ہیں۔ گاؤں چکیاہ کے مشرق میں جَنگلاں؛ مغرب میں خوش حالہ اور ہڑیالہ؛ شمال میں سفیدہ اور جنوب میں داتہ ہے۔ گاؤں چکیاہ میں مشرق کی جانب بہت خوبصورت پہاڑ ہیں جن میں سے بَل دار سڑک گزرتی ہو ایک خوبصورت ندی کے پار جاتی ہے۔ ندی کا نام اِچَھڑ ہے جو سیاحوں کے لیے توجہ کا مرکز ہے۔ موسمِ گرما میں یہاں نہ ختم ہونے ولا سیاحوں کا سلسلہ جاری رہتا ہے جو تمام دن وہاں گزارنا پسند کرتے ہیں، نہاتے ہیں اور ایک خوبصورت آبشار سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ ندی میں۔ بکثرت پودینہ پایا جاتا ہے۔ کوٹلہ، سّربّدی اور ماس کھائی یہاں کے مشہور پہاڑ ہیں۔ سرّبّدی گاؤں چکیاہ کا سب سے خوبصورت اور اونچا پہاڑ ہے۔ جیسا کہ چکیاہ میں پاکستان کے وجود سے پہلے کے آثار اب بھی دیکھنے کو ملتے ہیں جو تاریخی لحاظ سے بہت اہمیت کے حامل ہیں۔ مشہور پہاڑ سَربَدی پر اب بھی جنگ میں کھودی گئی خندقیں موجود ہیں۔ چکیاہ کے رہنے والے آبائی لوگ اجتماعی زندگی پسند کرتے ہیں۔ جب بھی گاؤں میں کوئی فوت ہوتا ہے تو نوجوان اور بزرگ تدفین اور جنازہ سے متعلق تمام امور سر انجام دینے فوراً پہنچتے ہیں۔ بیماروں کی عیادت کے لیے تانتا بندھا رہتا ہے۔ محتاج خواتین و حضرات اور یتیم بچوں کو راشن مہیا کرنے اور دیگر مذہبی و سماجی امور کے لیے اہلیانِ چکیاہ نے ایک مرکزی ویلفیئر سوسائٹی بنا رکھی ہے جس کا نام چکیاہ (مانسہرہ) ویلفیئر سوسائٹی ہے۔ اہلیانِ چکیاہ نے اپنی مدد آپ کے تحت بہت سے ایسے بڑے بڑے سماجی کام سر انجام دیے ہیں جو دور دراز علاقوں تک مثال بنے ہیں۔