مندرجات کا رخ کریں

چھپن چھپائی (کھیل)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

چھپن چھپائی (لکن میٹی) بچوں میں کھیلا جانے والا کھیل ہے۔ یہ کھیل بچپن میں تو سبھی نے کھیلا ہوگا۔ چھپن چھپائی کا یہ کھیل بچوں میں چور پولیس یا چور سپاہی کے نام سے بھی مقبول تھا۔ یہ کھیل 18ویں صدی سے دنیا کے تقریباً سبھی ممالک میں مختلف طریقوں سے کھیلا جارہا ہے۔ اب چھپن چھپائی کا رحجان پہلے کے مقابلے میں بہت کم ہو گیا ہے لیکن گاؤں میں آج بھی گلی محلوں میں بچے اس کھیل سے محظوظ ہوتے ہیں۔ اسی طرح چین میں بھی بچے چھپن چھپائی بڑے شوق سے کھیلتے ہیں۔ مختلف زبانوں میں اس کھیل کے الگ الگ نام ہیں۔ بنگلہ دیش میں چھپن چھپائی کو ’’کنامچی‘‘ کہا جاتا ہے۔ بنگلہ دیش میں کنامچی کا کھیل لڑکیوں میں میں سب سے زیادہ مقبول ہے۔

یہ کھیل چند بچے مل کر کھیلتے ہیں، جن میں سے ایک بچہ باری لے کر آتا ہے اور باقی سب چھپ جاتے ہیں۔ پھر باری لے کر آنے والا دوسرے سب بچوں کو تلاش کرتا ہیں جب سب مل جاتے تو سب پہلے ملنے والا باری لے کر آتا ہے۔ اور یہ کھیل یوں ہی جاری رہتا ہے۔