چہار حشرات خاتمہ مہم

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
چڑیا جو اس مہم کی سب سے اہم شکار تھی۔

چہار حشرات خاتمہ مہم (چینی:打麻雀运动، انگریزی:Four Pests Campaign) ایک مہم جو چین کے انقلابی لیڈر ماؤزے تُنگ کے دور میں فصلیں خراب کرنے والے حشرات اور پرندوں کے خلاف چار سالہ جنگ تھی جو عام طور پر چڑیا مارنے کی مہم (چینی:消灭麻雀运动، انگریزی:Kill a Sparrow Campaign) کے نام سے جانی جاتی ہے۔ چینی رہنما کے حکم پر 1958ء سے 1962ء تک Four Pests Campaign نامی مہم کا آغاز کیا گیا جس کا مقصد مچھروں، مکھیوں، چوہوں اور چڑیا کی ایک عام قسم کو صفحہ ہستی سے مٹا دینا تھا۔[1]

مہم[ترمیم]

چینی حکام کا خیال تھا کہ یہ جاندار چاول اور دیگر فصلوں کو نقصان پہنچا رہے تھے لہٰذا ان کے خاتمہ کے لیے ملک بھر میں مہم شروع کردی گئی۔ اس مہم کے دوران لوگوں نے ان جانداروں کا ہر جگہ تعاقب کیا اور اگرچہ چڑیا کا اس مہم کا نشانہ بننا ایک حیرت انگیز بات تھی لیکن بدقسمتی سے اس پرندے کو بھی تقریباً خاتمے کے قریب پہنچا دیا گیا۔ لوگوں نے چڑیوں کے گھونسلے تباہ کردیے، ان کے انڈے توڑ دیے، ان کے بچے مار دیے اور جہاں بھی کوئی چڑیا دانا دنکا چگنے کی کوشش کرتی برتن اور ٹین کے ڈبے بجا کر اسے اڑادیا جاتا۔ اس مہم کا نتیجہ یہ ہوا کہ پورے ملک میں بیچاری چڑیا کا نام و نشان ختم ہو گیا لیکن اس ظلم کا نتیجہ یہ نکلا کہ چین پر قحط کا عذاب مسلط ہو گیا۔[1][2][3]

نتائج[ترمیم]

ماہرین ماحولیات کا کہنا ہے کہ چڑیا کی نسل ختم ہونے سے ان کیڑوں اور حشرات کو کھانے والے پرندے نہ رہے جو اصل میں فصلوں کے لیے سب سے بڑا خطرہ تھے۔ اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ چین میں چاول کی فصل تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی جبکہ باقی فصلوں کو بھی کیڑوں اور حشرات نے بے پناہ نقصان پہنچایا اور پورے ملک میں قحط کا سماں پیدا ہو گیا جو تقریباً دو کروڑ لوگوں کی موت کا سبب بنا۔ اگرچہ چینی حکومت چڑیوں کی نسل ختم کرنے پر بہت پچھتائی اور عوام کو احکامات دیے گئے کہ وہ چڑیا کے خلاف کاروائیاں بند کر دیں لیکن اس فیصلے کے اثرات سامنے آنے تک قحط پورے ملک پر ناقابل تصور قیامت برپا کرچکا تھا۔ چڑیا مارنے پر قحط کا عذاب نازل ہونے کو چینی تاریخ کی خوفناک ترین آفات میں شمار کیا جاتا ہے۔[4]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب J. Denis Summers-Smith۔ In Search of Sparrows۔ London: Poyser۔ صفحات 122–124۔ آئی ایس بی این 0-85661-073-9۔
  2. Judith Rae Shapiro۔ Mao's War Against Nature: Politics and the Environment in Revolutionary China۔ Cambridge University Press۔ آئی ایس بی این 0-521-78680-0۔
  3. Frank Dikotter۔ Mao's Great Famine۔ New York: Walker & Co.۔ صفحہ 188۔
  4. وہ وقت جب ’چڑوں‘کے خلاف چین کا اعلان جنگ 2 کروڑ شہریوں کی جان لے گیا, روزنامہ پاکستان۔