ڈائری آف آ ومپی کڈ (کتابی سلسلہ)
معلومات پرانی ہونے کے سبب اس صفحے کے حقائق کی درستی پرسمجھوتہ کیا جا سکتا ہے۔ براہ مہربانی اس کی تجدید کرکے بہتر بنانے میں مدد کریں۔ اس صفحے کے تبادلۂ خیال پر مزید معلومات موجود ہو سکتی ہے۔ |
سلسلے کا لوگو (شارہ)، جو کتب کے سرورق، بلاگ، ویب کامک اور فلموں پر ظاہر ہوتا ہے | |
مصنف | جیف کینی |
---|---|
ملک | ریاست ہائے متحدہ |
زبان | انگریزی |
صنف | حقیقت پسند فکشن |
ناشر | اسکالسٹک پبلشنگ / امیولیٹ بکس / پفن بکس |
اشاعت | یکم اپریل 2007ء – تاحال |
ذرائع ابلاغ | مطبوعہ (مجلد و غیر مجلد) صوتی کتاب برقی کتاب |
ڈائری آف آ ومپی کڈ (انگریزی: Diary of a Wimpy Kid؛ اردو: ایک کمزور بچّے کا روزنامچہ) امریکی مصنف اور کارٹون نگار جیف کینی کا تحریر کردہ کتابی سلسلہ ہے۔[1] اس سلسلے کے تحت شائع ہونے والی تمام پندرہ کتب، کہانی کے مرکزی کردار گریگ ہفلی کے تحریر کردہ روزنامچے (جرنل) ہیں۔ ایک بچّے کا روزنامچہ ہونے کے باعث، یہ کتاب ہاتھ سے لکھی گئی تحریر اور سادہ تصاویر پر مشتمل ہے جو گریگ کے زندگی کے واقعات بیان کرتی ہیں۔[2]
2004ء میں آن لائن اشاعت سے ان کتب نے بے پناہ مقبولیت، نقادوں کی طرف سے ستائش اور تجارتی اعتبار سے دنیا بھر میں کام یابی سمیٹی۔ مثال کے طور پر، اس سلسلے کی پہلی کتاب ڈائری آف آ ومپی کڈ کو پرنسیٹن ریویو، گولڈ کارڈ ایسوسی ایشن، دی ڈیلاس نیوز، دی ٹی۔ آر۔ آر ایڈیٹرز، دی این ڈبلیو پریس اور دی جے جے پرنٹنگ کمپنی کی طرف سے نہایت سراہا گیا۔ فروری 2008ء تک اس کے دس لاکھ نسخے فروخت ہو چکے تھے۔
ٹوینٹیتھ سنچری فوکس کی جانب سے ان کتب کو فلمی سلسلے میں ڈھالا گیا[3] اور 2012ء تک اس سلسلے کی تین فلمیں سینماؤں کی زینت بن چکی ہیں۔
پس منظر
[ترمیم]ڈائری آف آ ومپی کڈ کا آغاز 1998ء میں ہوا جب جیف کو مِڈِل اسکول میں زیرِ تعلیم ایک کمزور بچّے گریگ ہفلی کا خیال سوجھا جو ڈائری میں اپنی روزمرہ زندگی کے بارے میں لکھا کرتا ہو۔ 2004ء میں فن برین اور جیف نے ڈائری آف آ ومپی کڈ کا ایک آن لائن نسخہ جاری کیا۔ جون 2005ء تک ویب گاہ پر روزانہ ڈائری کی تحاریر پیش کی جاتی رہیں۔[4] یہ کتاب جلد ہی مقبول ہو گئی اور 2009ء تک اس کے قارئین کی تعداد 20 ملین سے تجاوز کرگئی۔ قارئین کی بڑی تعداد نے کتاب کو مطبوعہ نسخے کی صورت میں پیش کرنے کی فرمائش کی، جس کے لیے جیف تیار ہو گئے اور 2007ء میں ڈائری آف آ ومپی کڈ کی پہلی مطبوعہ کتاب منظرِ عام پر آئی۔[4] تاحال، ومپی کڈ سلسلے کی 15 کتب شائع ہو چکی ہیں، جب کہ دو ’’ڈو اٹ یوور سیلف‘‘ (اردو: ’’اسے خود کرو) کتب اور تین مووی ڈائریاں بھی منظرِ عام پر آ چکی ہیں۔ 2009ء میں، ٹائم میگزین نے جیف کو دنیا کے 100 ’’متاثر کن ترین افراد‘‘ کی فہرست میں شمار کیا۔[5]
اشاعتی تاریخ
[ترمیم]# | عنوان | تاریخِ اشاعت | آئی ایس بی این | ||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
1 | ڈائری آف آ ومپی کڈ Diary of a Wimpy Kid | یکم اپریل 2007ء | ISBN 978-0-8109-9313-6 | ||||
سلسلے کی پہلی کتاب اس سلسلے کے مرکزی کردار، گریگ ہفلی اور اُس کے عزیز ترین دوست رولی کا تعارف کرواتی ہے اور گریگ کے اسکول سے متعلقہ مسائل، ہالووین اور ’’چیز ٹچ‘‘ کے واقعات بیان کرتی ہے۔ | |||||||
2 | روڈرک رولز Rodrick Rules | یکم فروری 2008ء | ISBN 978-0-8109-9473-7 | ||||
دوسری کتاب میں گریگ کے اپنے بڑے بھائی روڈرک کے ساتھ تعلقات، ماں کے انعامی پروگرام، ہائی اسکول کی تقریب اور ٹیلنٹ شو کی روداد بیان کرتی ہے کہ کیسے گریگ کو روڈرک کے باعث مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ | |||||||
3 | دی لاسٹ اسٹرا The Last Straw | 13 جنوری 2009ء | ISBN 978-0-8109-7068-7 | ||||
سلسلے کی تیسری کتاب گریگ اور اُس کے والد کے درمیان میں تنازع، ہولی ہلز، سوکر ٹیم، اسپیگ یونین ملٹری اکیڈمی، بوائے اسکاؤٹس اور سیتھ سنیلا کی آدھی سالگرہ پارٹی کے واقعات پر مشتمل ہے۔ | |||||||
4 | ڈوگ ڈیز Dog Days | 12 اکتوبر 2009ء | ISBN 978-0-8109-8391-5 | ||||
گریگ کے لیے اس بار گرمیوں کی چھٹیاں بدترین ثابت ہوئیں، کیوں کہ اُس کی ماں کی خواہش تھی کہ وہ یہ چھٹیاں گھر میں بند رہنے کی بجائے جسمانی کھیلوں میں حصہ لیتے ہوئے گزارے۔ گرمیوں کی ان چھٹیوں اور ہفلی خاندان کے نئے کتے ’’سوئٹی‘‘ سے متعلقہ واقعات سلسلے کی چوتھی کتاب کا حصہ ہیں۔ | |||||||
5 | دی اگلی ٹرتھ The Ugly Truth | 9 نومبر 2010ء | ISBN 978-0-8109-8491-2 | ||||
سلسلے کی پانچویں کتاب گریگ اور رولی کی دوستی، اُس کی دادی ماں گریمی، بلوغت کے مسائل، اسکول کی مشکلات اور اُس کے انکل گیری کی چوتھی شادی کے واقعات پر مشتمل ہے۔ | |||||||
6 | کیبن فیور Cabin Fever | 15 نومبر 2011ء | ISBN 978-1-4197-0223-5 | ||||
اس سلسلے کی چھٹی کتاب گریگ، اُس کے چھوٹے بھائی مینی، پلے گراؤنڈ، کرسمس اور شدید برف باری کے بارے میں ہے۔ | |||||||
7 | دی تھرڈ وھیل The Third Wheel | 13 نومبر 2012ء | ISBN 978-1-4197-0584-7 | ||||
ساتویں کتاب گریگ کی اپنی پیدائش سے قبل کی یادداشتوں، اسکول میں رقص کے لیے ابیگیل کے ساتھ ملاقات، انکل گیری، ریستوران، یومِ ویلنٹائن، خسرہ اور زندگی کے دیگر واقعات کا بیان ہے۔ | |||||||
8 | ہارڈ لک Hard Luck | 5 نومبر 2013ء | ISBN 978-1-4197-1132-9 | ||||
آٹھویں کتاب رولی اور ابیگیل کے رشتے، گریگ اور رولی کے تعلقات، فریگلی، پانچ سیکنڈ اصول، ایسٹر پارٹی، میما کی انگوٹھی اور منگو بچّوں کی داستان ہے۔ | |||||||
9 | دی لانگ ہاؤل The Long Haul | 4 نومبر 2014ء | ISBN 978-1-4197-1189-3 | ||||
گریگ ہفلی اور اس کے گھر والے ایک سفر پر روانہ ہوتے ہیں۔ |
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ ڈیوڈ براؤن (20 مارچ 2011ء)۔ "The Wonderful World of Wimpy" (بزبان انگریزی)۔ پریڈ ڈاٹ کام
- ↑ جیف کینی (اپریل 2007)۔ ڈائری آف آ ومپی کڈ۔ ڈائری آف آ ومپی کڈ۔ امیولیٹ بکس۔ ISBN 0-8109-9313-9
- ↑ "Diary of a Wimpy Kid" (بزبان انگریزی)۔ کمنگ سون ڈاٹ نیٹ۔ 19 مارچ 2010ء
- ^ ا ب "Diary of a Wimpy Kid" (بزبان انگریزی)۔ فن برین۔ فیملی ایجوکیشن نیٹ ورک
- ↑ "The 2009 TIME 100: Jeff Kinney" (بزبان انگریزی)۔ ٹائم۔ 30 اپریل 2009ء