ڈونکی کانگ جونئیر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ڈونکی کانگ جونئیر[ترمیم]

ماریو ڈونکی کانگ جونئیر گیم میں

1982 کے آرکیڈ گیم ڈونکی کانگ جونیئر میں جمپ مین کا نام "ماریو" تبدیل کر دیا گیا۔ ڈونکی کانگ جونئیر ماریو کا واحد گیم تھا جس میں اسے ایک منفی کردار میں پیش کیا گیا، اس گیم میں ماریو ایک بڑے گوریلا کو قید کردیتا ہے اور اس گوریلا کا بچہ اس گیم کے مرکزی کردار کے طور پر اپنے باپ کو آزاد کراتا ہے۔ ڈونکی کانگ جونیئر ایک آرکیڈ طرز کا پلیٹ فارم کھیل ہے۔ اس گیم میں دکھایا گیا ہے کہ ماریو نے ڈونکی کانگ گوریلا کو پکڑ کر ایک پنجرے میں قید کر دیا ہے۔ جبکہ اس گوریلا کا بیٹا ڈونکی کانگ جونیئر، ماریو سے اپنے باپ کو بچانے کے لیے رسیوں پر جڑھ کر پہچنے کی کوشش کرتا ہے، ماریو، جونیئر کو روکنے کے لیے اس کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کرتا ہے۔ اس گیم کے کل چار منفرد مراحل ہیں، جونیئر رسیوں اور زنجیروں پر چڑھنے کے ساتھ دائیں بائیں چھلانگ لگا سکتا ہے اور ان رسیوں پر سے تیزی سے اتر سکتا ہے اور دو رسیوں کی مدد سے تیزی سے چڑھ بھی سکتا ہے۔ اس کی رکاوٹ کے لیے ماریو تین طرح کے دشمن چھوڑتا ہے، ایک ریچھ پکڑنے والے پنجرے کی طرح جبڑے رکھنے والا اسنیپ جاز Snapjaws، دوسری Nitpickers نامی پرندہ نما مخلوق اور تیسری بجلی کی چنگاریاں۔ تمام مراحل طے کرلینے کے بعد جونئیر وہ چابی حاصل کرلیتا ہے جس سے وہ اپنے گوریلا باپ کے پنجرے کو کھول کر آزاد کرادیتا ہے۔ ڈونکی کانگ آزاد ہوتے ہی ماریو کو لات مارتا ہے اور وہ دور جاگرتا ہے اور دونوں باپ بیٹے مل جاتے ہیں۔