مندرجات کا رخ کریں

ڈوپلے

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ڈوپلے
(فرانسیسی میں: Joseph François Dupleix ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

معلومات شخصیت
پیدائش 1 جنوری 1697ء [1][2][3][4][5]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لانڈریکیس   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 10 نومبر 1763ء (66 سال)[6][7][4]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیرس   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت فرانس   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ نوآبادیاتی منتظم ،  فوجی افسر   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان فرانسیسی [1]  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ملازمت فرانسیسی ایسٹ انڈیا کمپنی   ویکی ڈیٹا پر (P108) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عسکری خدمات
لڑائیاں اور جنگیں کرناٹک جنگیں   ویکی ڈیٹا پر (P607) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات

جوزف فرانسو ڈوپلے (انگریزی: Joseph François Dupleix) (پیدائش: یکم جنوری 1697ء - وفات: 10 نومبر 1763ء) فرانسیسی نو آبادیاتی منتظم اور 1741ء سے 1751ء تک پانڈیچری اور ہندوستان میں فرانسیسی مقبوضات کا گورنر جنرل رہا۔ وہ ہندوستان میں برطانوی گورنر جنرل رابرٹ کلائیو کا مقابل اور سخت حریف تھا۔

حالات زندگی

[ترمیم]

جوزف فرانسو ڈوپلے یکم جنوری 1697ء کو لانڈریکیس، فرانس میں پیدا ہوا۔ وہ 1741ء سے 1751ء تک پانڈیچری اور ہندوستان میں فرانسیسی مقبوضہ علاقوں کا گورنر جنرل رہا۔ ڈوپلے نے تقریباً وہی پالیسی اور ترکیبیں اختیار کیں جو انگریزوں کی طرف سے رابرٹ کلائیو اختیار کر رہا تھا۔ اس کا بھی مطمح نظر یہ تھا کہ ہندوستانی راجوں کی مدد سے انگریزوں کی تجارت کو ختم کیا جائے۔ اس کے لیے رشوت اور دھوکا دہی سب کچھ جائز تھی۔ ہندوستانی ریاستوں کی حالت اس قدر ابتر تھی کہ اپنی بقا کے لیے وہ انگریزوں یا فرانسیسیوں کی مدد کے خواہاں تھے اور ان کی مدد سے اپنے دشمن کے خلاف جنگ کی اور دوسری جانب ان کی حفاظت کے بہانے ان کے علاقے اور دولت ہتھیاتے رہے۔ شطرنج کے اس کھیل میں پہلے فرانسیسیوں نے اور پھر انگریزوں نے نظام حیدرآباد اور دوسرے حکمرانوں کو خوب استعمال کیا۔ سات سال تک انگریزوں اور فرانسیسیوں میں جنگ جاری رہی۔ شروع میں کرناٹک کا بلکہ جنوبی ہندوستان کا تقریباً سارا علاقہ فرانسیسیوں کے قبضہ میں آ گیا تھا۔ لیکن چونکہ انگریزوں کے یہاں نظم و ضبط کچھ زیادہ تھا اور انھیں انگلستان سے بحری افواج کی بھی کافی مدد مل رہی تھی، اس لیے آخر میں تقریباً پورا علاوہ ڈوپلے کے ہاتھ سے نکل گیا اور اسے 1754ء میں فرانس واپس بلا لیا گیا۔ اسی کے ساتھ ہندوستان میں اپنی سلطنت قائم کرنے کی فرانس کی تمام امیدیں یکسر ختم ہو گئیں۔ ڈوپلے کے آخری دن سخت افلاس اور کس مپرسی میں گذرے۔ بالآخر وہ 10 نومبر 1763ء کو پیرس، فرانس میں وفات پا گیا۔[8][9]

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ^ ا ب مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — عنوان : اوپن ڈیٹا پلیٹ فارم — بی این ایف - آئی ڈی: https://catalogue.bnf.fr/ark:/12148/cb11943415j — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
  2. ایس این اے سی آرک آئی ڈی: https://snaccooperative.org/ark:/99166/w6254hd8 — بنام: Joseph François Dupleix — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  3. Brockhaus Enzyklopädie online ID: https://brockhaus.de/ecs/enzy/article/dupleix-joseph-francois — بنام: Joseph-François Dupleix — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  4. ^ ا ب GeneaStar person ID: https://www.geneastar.org/genealogie/?refcelebrite=dupleixj — بنام: Joseph François Dupleix
  5. Roglo person ID: https://wikidata-externalid-url.toolforge.org/?p=7929&url_prefix=https://roglo.eu/roglo?&id=p=joseph+francois;n=dupleix — بنام: Joseph-François Dupleix
  6. ناشر: انسائیکلوپیڈیا برٹانیکا انک. — دائرۃ المعارف یونیورسل آن لائن آئی ڈی: https://www.universalis.fr/encyclopedie/joseph-francois-dupleix/ — بنام: DUPLEIX JOSEPH FRANÇOIS — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  7. عنوان : Store norske leksikon — ایس این ایل آئی ڈی: https://wikidata-externalid-url.toolforge.org/?p=4342&url_prefix=https://snl.no/&id=Joseph_François_Dupleix — بنام: Joseph François Dupleix
  8. جامع اردو انسائکلوپیڈیا (جلد 2، تاریخ)، قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان نئی دہلی، 2000ء، ص 191
  9. جوزف فرانسو ڈوپلے، دائرۃ المعارف برٹانیکا آن لائن