کائزرسلائوٹرن
Appearance
کائزرسلائوٹرن جرمنی کے ایک شہر کا نام ہے۔ اس کی آبادی تقریباً ایک لاکھ نفوس پر مشتمل ہے۔ اس شہر کے نواحی علاقے میں امریکہ کا بیرون ملک سب سے بڑا فوجی اڈا رامشٹائن واقع ہے جہاں تقریباً 50 ہزار نیٹو فوجی موجود ہیں۔ اس شہر کی تاریخ 9 ویں صدی سے جا ملتی ہے اور یہ پیرس سے صرف 459 کلومیٹر اور لکسمبرگ سے صرف 159 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ یہ شہر جرمنی کی ریاست رائنلانڈ-فالز میں واقع ہے۔