مندرجات کا رخ کریں

کاریگری

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

کاریگری کا لفظ manipulation کے متبادل کے طور پر اختیار کیا گیا ہے۔ اردو میں اس لفظ کاریگری کے استعمالات بہت وسیع اور بہت مبہم ہیں۔ اس کو کسی دستکاری (craftsmanship) کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے اور کسی میکانیکی فنکاری (mechanical arts) کے لیے بھی۔ اسی لفظ کاریگری کو حرفی (handicraft) اور ہنرمندی (skillful) کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ لیکن چونکہ اس کا بنیادی مطلب کسی بھی کام کو انجام دینے کا ہوتا ہے اور اس میں عام طور پر ہاتھوں کے عمل دخل کا تصور بھی موجود ہے لہذا یہ لفظ انگریزی کے manipulation کے لیے بہترین متبادل کے طور پر سامنے آیا ہے اور اسی کا انتخاب کیا گیا ہے۔ گو یہ الگ بات ہے کہ manipulation کے لیے چند انتہائی مناسب اور موزوں الفاظ جیسے تداول، بھی موجود ہیں مگر چونکہ عام استعمال میں نہیں اس لیے ان کے انتخاب پر مشکلکاری پیدا کرنے کا اعتراض ظاہر ہونے کے شدید امکانات ہیں لہذا ایسے الفاظ کو ترک کر دیا گیا ہے۔


ضد ابہام صفحات کے لیے معاونت یہ ایک ضد ابہام صفحہ ہے۔ ایسے الفاظ جو بیک وقت متعدد معانی پر مشتمل ہوں یا متفرق شعبہ ہائے فنون سے وابستہ ہوں، انہیں ضد ابہام صفحہ کہا جاتا ہے۔ اگر کسی اندرونی ربط کے ذریعہ آپ اس صفحہ تک پہونچے ہیں تو، آپ اس ربط کو درست کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں تاکہ وہ ربط درست اور متعلقہ صفحہ سے مربوط ہو جائے۔ مزید تفصیل کے لیے ویکیپیڈیا:ضد ابہام ملاحظہ فرمائیں۔